سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد،اموات میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
سعودی وزارت صحت کےترجمان کے مطابق کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں 25 فیصد سعودی اور 75 فیصد غیرملکی ہیں- جمعے کو ایک ہزار172 نئے مریضوں کے بعد سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد 15102 ہوچکی ہے.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مرحلے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں حوصلہ بخش اضافہ ہوگا- اس کی بدولت اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس وبا سے نجات پا جائیں گے- اچھی بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد مرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہے-
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئیں جس کے بعد مملکت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 127 ہو گئی ہے،
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق مدینہ منورہ میں ہوئی جہاں 272 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں مجموعی مریضوں کی تعداد 242 رہی .
سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کی وبا سے صحتیاب ہونے والو ں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 49 تک ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.
سعودی عرب میں کرونا وائرس کے روزانہ تقریباً پانچ سو رپورٹ ہوتے تھے لیکن اب روزانہ کی بنیا د پر ایک ہزار سے زائد مریض سامنے آ رہے ہیں،سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں طبی ٹیمیں گنجان آباد علاقوں میں لوگوں کے گھر گھر جا کر ٹیسٹ کررہی ہیں، طبی ٹیمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی آبادیوں کے اطراف بھی اسکریننگ پر خاص توجہ دے رہی ہیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو جاری ہے- دونوں مقدس مساجد میں صفائی اورسینیٹائزنگ کا بڑا پروگرام نافذ کیا جارہا ہے- دن میں 7 مرتبہ صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام جاری ہے-
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
سعودی پولیس نے کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والی سعودی خاتون اور ہوم ڈلیوری سروس کےملازمین کوساتھیوں کو ساتھ بٹھانے اور چیک پوسٹ سے فرار ہونے کے جرم میں گرفتار کیا- گرفتا ر ہونے والے افراد میں 3 بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں جنہوں نے کرفیو کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق دی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجام کو اپنے گھر لے آئے جبکہ دو پاکستانی حجام بھی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار ہوئے۔گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے