سعودی فٹ بال سٹار الشہرانی ہسپتال سے رخصت؛ اشہرانی کے ایک سے زیادہ آپریشنز ہوئے، حالت اب مستحکم ہے: سعودی قومی ٹیم
سعودی قومی ٹیم کے کھلاڑی یاسر الشہرانی اپنے پہلے میچ میں ہی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچ گئے تھے جہاں ان کے ایک سے زیادہ آپریشنز کئے گئے۔ سعودی قومی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اب ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر یاسر الشہرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے ویڈیو کلپ پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر بات چیت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی ہیں۔
الشہرانی کی جلد صحت یابی اور قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلنے کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ لوگوں نے کہا حریف کلبوں کے کھلاڑیوں کے کچھ اقدامات کے نتیجے میں ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو نقصان پہنچا اور وہ زخمی ہوگئے جس سے ٹیم متاثر ہوئی ۔ صارفین نے سعودی ٹیم پر فخر کا اظہار بھی کیا۔ الشہرانی ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کے میچ کے آخری لمحات میں سٹیڈیم سے باہر جانے کے لیے اپنی ٹیم کے گول کیپر محمد ال اویس سے ٹکرا جانے کے بعد شدید زخمی ہو گئے تھے اور محمد البریق نے 98ویں منٹ میں ان کی جگہ میچ میں حصہ لیا تھا۔
بطلنا "ياسر الشهراني" يشكر الأطباء ويوجه رسالة لبناتهم ♥️ pic.twitter.com/roGdlhc1jc
— Gorgeous (@gorgeous4ew) November 30, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
اتوار کو کھلاڑی کو سرجیکل مداخلت کے دوسرے مرحلے سے گزارا گیا۔ ریاض میں نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ماہر طبی ٹیم نے ان کے چہرے کی ہڈیوں کی سرجری کی تھی۔ گرین ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ میں بتایا گیا تھا کہ "الشہرانی نے گزشتہ بدھ کو لبلبے کے آپریشن کے ساتھ سرجیکل مداخلت کا پہلا مرحلہ انجام دیا تھا۔ ٹیم نے اعلان کیا کہ الشہرانی کے دونوں آپریشن کامیاب ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ الشھرانی کی حالت مستحکم ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فالو اپ کیلئے طبی ماہرین روزانہ ان کے گھر جایا کریں گے۔








