سعودیہ عربین ائیرلائنز کیلئے 25 نئے روٹ شامل

سعودیہ عرابین ائیرلائن کیلئے سعودیہ کی حکومت نے 25 نئے روٹ شامل کرلیئے جن میں بیجنگ، دارس سلام، چٹاگانگ، ازمیر، ملاگا اور لارناکا سمیت معتدد شہروں کے نام شامل ہیں. آئی آف ریاض نامی وین سائٹ کے مطابق اب سعودیہ کی ائیرلائن دیئے گئے ناموں کے مطابق 2023 کیلئے اپنے نئے شیڈولز کا بہت جلد اعلان کریں گی.

سعودیہ گروپ کے سی ای او ایجینئر ابراہیم العمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ؛ ہمارا گروپ دنیا کے ہر کونے میں مملکت کے عزائم، اقدار اور روایات کو لے کر جا رہا ہے، کیونکہ یہ پوری دنیا میں قومی پرچم لہراتا ہے۔ یہ نئی منزلیں ہمارے مہمانوں کو زیادہ رسائی اور انتخاب پیش کریں گی جبکہ بین الاقوامی سفر کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر، یہ ہمارے عالمی نیٹ ورک کو نئے اور دلچسپ طریقوں سے بڑھانے کا صحیح موقع ہے.

واضح رہے کہ سعودیہ نے حال ہی میں جنوری میں "Your Ticket Your Visa” شروع کیا جو اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے اور مہمانوں کو ایک ڈیجیٹل انٹیگریشن سسٹم کے ذریعے مملکت تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے جو ٹرانزٹ ویزا کو فلائٹ ٹکٹوں سے جوڑتا ہے۔ نئی سروس کا مقصد مسافروں کو عمرہ کرنے سمیت اہم مقامات کا دورہ کرنے اور ہمارے ملک میں سفر کے دوران تقریبات میں شرکت کی ترغیب دینا ہے۔

علاوہ ازیں یہ نئی سروس جو کہ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا احاطہ کرتی ہے اور مسافروں کو ہماری مملکت میں 96 گھنٹے تک رہنے کی اجازت دی جائے گی جس کے دوران وہ مملکت کے گرد چکر لگا سکتے ہیں اور عمرہ کر سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ساتھ ڈیجیٹل انضمام ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے اور اسے تین منٹ میں سعودی فلائٹ ٹکٹ کے ساتھ منسلک کرتا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سروس سے مزید لوگوں کو سہولیات میسر ہوگی اور بہت سارے ممالک سے سعودیہ مزید منسلک ہوجائے گا اور سعودیہ ائیرلائنز کو رسائی ملے گی.

Shares: