سعودی ولی عہد کے حکم پر کتنے پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا گیا؟ کمیٹی میں رپورٹ پیش

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس‏ ہوا ،کمیٹی اجلاس میں سعودی عرب کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ زیرغور‏ آیا

سید جاوید حسنین‏ نے کہا کہ سعودی ولی عہد آئے انھوں نے پاکستانیوں کو جیلوں سے رہا کرنے کا وعدہ کیا، ہم نے ابھی تک باہر ممالک میں قید پاکستانیوں کیلئے کچھ نہیں کیا،مہراین رزاق بھٹو نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجتے ہیں،

اوورسیز حکام‏ نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے معاہدے کے مطابق 579 قیدیوں کو اب تک رہا کیا گیا ہے، جاوید حسنین نے کہا کہ وزیرانسانی حقوق نے وزیرخارجہ کی کارکردگی پرسوال اٹھائے توہم کیسے ان پریقین کریں؟ حکام اوپی ایف نے کہا کہ منسٹریز نے بیرون ملک جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کیلئے ہرممکن کوشش کی،

مہرین رزاق بھٹو‏ نے کہا کہ چین سے آئے طلبا کو واپس کیوں نہیں جانے دے رہے؟ کمیٹی نے آیندہ اجلاس میں قیدیوں کی تفصیلات اور رہائی میں رکاوٹوں پر بریفنگ مانگ لی‏،حکام اوورسیز نے کہا کہ چین سے پہلے طلبا کو آنے کی جلدی تھی، اب چین واپس جانے کی جلدی ہے، چین اپنی قرنطینہ پالیسی کے باعث پاکستانی طلبا کو واپس آنے نہیں دے رہا، حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ اسپیشل فلائٹس پر مزدور طبقے کو چین بھیجا گیا ہے،

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

اسرائیل سی تعلقات رکھنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان امت کے اتحاد کے داعی کیسے ہو سکتے ہیں؟

ثوبیہ کمال خان‏ نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی عرب سے آئے پاکستانی ویزا ایکسپائری سے پریشان ہیں، اوورسیز حکام نے کہا کہ ذلفی بخاری نے سعودی حکومت سے ویزا ایکسپائری کی تاریخ بڑھانےکی درخواست کی،سعودی حکومت نے فلائٹس کی تعداد بڑھا کر معاملہ بہتر کیا لیکن ویزے میں توسیع نہیں دی،

بھارتی جیلوں سے کتنے پاکستانی باشندے رہا ہو ئے؟

Leave a reply