صوابی،بڑے پیمانے پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
43

صوابی تھانہ تورڈھیر پولیس کی اہم کاروائی بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا کر دو بین الضلاعی سمگلرز گرفتار کر لئے گئے ،سمگلنگ میں استعمال ہونے والے دو عدد ت رکشے بھی برآمد کر لئے گئے، ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تور ڈھیر الطاف حسین خان اور اے ایس آئی امان اللہ خان نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران دو مختلف رکشوں میں بوریوں سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ضلع نوشہرہ کے رہائشی ہیں جنکا تعلق بین الضلاعی اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے جو رکشوں کے زریعے اسلحہ ملاکنڈ،نوشہرہ،صوابی سمیت دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، تاہم خفیہ اطلاع ملنے پر جہانگیرہ صوابی روڈ سبزی منڈی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیاگیا، ملزم امیر زادہ ولد لعل زادہ سکنہ کاکا صاحب نوشہرہ کے رکشہ سے تین عدد کلاشنکوف،11عدد پستول30بور،4عدد9 ایم ایم پستول،ایک ریپیٹر ،ایک عدد ٹیلی سکوپ جبکہ مختلف بور 42عدد میگزین اور 1750عدد کارتوس برآمد کیے گئے، جبکہ ملزم حارث ولد ھمیش گل سکنہ نوشہرہ کلاں کے رکشہ سے ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد کالاکوف،ایک عدد رائفل جبکہ مختلف بور کے 8عدد میگزین اور 310عدد کارتوس برآمد کیے گئے،
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر فرار شدہ ملزمان کے نام اگل دئیے۔فرار شدہ ملزمان عاشق ولد شیرین ،مشتاق ،شیراز ولد شماس اور عارف ساکنان نوشہرہ کی گرفتاری کے لیے سرتوڑ کوشش جاری ہیں۔اسی طرح اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد رکشے بھی پولیس تحویل میں لے لی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

Leave a reply