باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بند سکول 6 ماہ بعد کھل تو گئے تا ہم پرائیویٹ سکولوں نے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی شروع کر دی ہے
باخبر ذرائع کے مطابق سٹی سکول نے بغیر کسی نوٹفکیشن کے عملے کی تنخواہوں میں چالیس فیصد کی کٹوتی کر دی ہے جس پر سکول کا عملہ شدید پریشانی کا شکار ہے،
سٹی سکول کی جانب سے میوزک ٹیچر، سیکورٹی گارڑ، سپورٹس ٹیچر، آرٹ ٹیچر،لائبریری ٹیچر، آئی ٹی ٹیچر و دیگر عملے کی تنخواہوں میں بغیر کسی اطلاع کے چالیس فیصد کٹوتی کی گئی ہے،اس ضمن میں سکول انتظامیہ کی جانب سے عملے کو کسی قسم کا نوٹس یا اطلاع نہیں دی گئی
سٹی سکول انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کی وجہ سے عملے نے احتجاج ریکارڈ کروایا ،سکول کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سکول بند ہونے کے باوجود آن لائن پڑھایا،اس کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ ہماری تنخواہوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے ابھی بھی صبح سوا سات سے شام ساڑھے تین بجے تک اساتذہ حاضر ہو تے ہیں ، سارا دن ڈیوٹی کے باوجود انکی تنخواہوں میں کٹوتی سمجھ سے بالا تر ہے
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ کرونا کی وجہ سے اسٹاف کی تنخواہوں میں بالکل کٹوتی نہیں ہونی چاہئے اور عملے کو پوری تنخواہ ملنی چاہئے لیکن سٹی سکول انتظامیہ کی من مانیاں جاری ہیں اور پنجاب حکومت کے احکامات کو سکول انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا ہے