سائنس برائے پائیدار ترقی، وزارت خارجہ کے تحت ہو گی دو روزہ نمائش، کب اور کہاں؟ اعلان ہو گیا

0
34
forigon office

سائنس برائے پائیدار ترقی، وزارت خارجہ کے تحت ہو گی دو روزہ نمائش،دکھایا جائے گا دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ "سائنس برائے پائیدارترقی” کےعنوان سے دو روزہ نمائش منعقد کرے گی،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نمائش کامقصدسائنس سفارتکاری کےتصورکافروغ ہے،نمائش پاک چائنہ دوستی مرکزمیں16، 17مارچ تک جاری رہےگی،پاکستان جوہری توانائی کمیشن،سپارکو،قومی طبعیات مرکزنمائش کےشراکت دارہیں،وزارت خارجہ کونسٹ،لمزاورکامسیٹس یونیورسٹی کی شراکت بھی حاصل ہے،نمائش کامقصدشعبہ سائنس،ٹیکنالوجی میں تخلیقات،ایجادات اورکامیابیوں کوسامنےلاناہے،نمائش کے ذریعےملکی ٹیکنالوجی مصنوعات کیلئےنئی منڈیاں تلاش کرناہے،نمائش سائنسی شعبےمیں پاکستانی مسابقتی معیارکوبہتربنانےمیں مدددےگی

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نمائش،دنیاکی سب سےبڑی پارٹیکل ایکسیلیٹر(سرن)میں پاکستانی کاوشوں کواجاگرکرے گی،پاکستان یورپی تنظیم برائےجوہری تحقیق سرن میں1994سےنمایاں کرداراداکررہاہے،پاکستان کی جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں پیشرفت کو پیش کیاجائےگا،پاکستان کی خلامیں کلیدی کامیابیاں بھی نمائش میں پیش کی جائیں گی،سائنس برائے پائیدارترقی نمائش سے دنیامیں پاکستان کامثبت اورجدت پسندتشخص اجاگرہوگا،عوام16مارچ کودوپہرایک بجےسےشام5بجےتک نمائش دیکھ سکیں گےعوام کو17مارچ صبح 10 سےشام5بجےتک نمائش دیکھنےکی اجازت ہوگی،نمائش کےافتتاحی سیشن سےوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،ڈاکٹرعطاالرحمان خطاب کریں گے، نمائش کےدوسرےروزوزیرمنصوبہ بندی اسدعمر،چیئرمین ایچ ای سی خطاب کریں گے

Leave a reply