سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر قتل

0
172
gaurd

شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سیکورٹی گارڈ نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے والے نوجوان کو قتل کردیا، سیکورٹی گارڈ نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر نوجوان پر فائرنگ کردی۔ گارڈ کی فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسلحہ بھی قبضے میں لےلیاگیا ہے

کراچی کاوی لاگر، ٹک ٹاکر مارکیٹ میں دکانداروں اور دیگر افراد سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے ان کی رائے جاننے کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا. اس نے سیکیورٹی گارڈ سے بھی میچ کے حوالے سے سوال کیا جس پر مشتعل سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی اور وی لاگر سعد کو قتل کر دیا،مقتول کی عمر 35 برس تھی،مقتول دو بچوں کا باپ، اور روزگار کی تلاش میں تھا،

عینی شاہد شہر یار کا کہنا ہے کہ "وی لاگر سعد شاپنگ مال میں پاک بھارت میچ پرلوگوں سےبات کررہاتھا،نہیں معلوم سیکیورٹی گارڈ نےکیوں فائرنگ کی؟

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے، سیکورٹی گارڈ نے دوران تحقیقات بتایا کہ اس نے اسلحہ چلانے کی کوئی تربیت نہیں لی، مقتول ویڈیو بناتے ہوئے اشارے کر رہا تھا جس پرطیش میں آ کر گولی چلا دی،واقعے کا مقدمہ سیکورٹی گارڈ حماد گل،سیکیورٹی کمپنی اور مارکیٹ کے ذمہ داروں کے خلاف درج کر لیا ہے.

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

Leave a reply