ایس ای سی پی؛ ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت

 ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت کردیے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے صارفین کے تحفظ کیلیے موبائل فون کے ذریعے عوام کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلیے موبائل فون ایپ کو لائسنسز کی فراہمی اورموبائل ایپ کیلیے والٹ اکاؤنٹس کھولنے کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے این او سی سے مشروط کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ای سی پی کے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا ہے کہ 3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی تمام کمپنیاں غیر قانونی ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک چالیس سے زائد غیر قانونی موبائل ایپ بند کی جاچکی ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ دوسری جانب  وفاقی حکومت نے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلیے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی قائم کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کے پبلک کی انفرااسٹرکچر کا افتتاح کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی ہوگی جس سے ملک میں الیکٹرانک طریقوں سے لین دین اور ابلاغی سرگرمیوں میں اعتماد اور حفاظتی اقدامات کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کا قیام، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Shares: