‘حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہوں:چیف الیکشن کمشنر

0
37

اسلام آباد:’حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہیں،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کا عممل مکمل ہونے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام حساس علاقوں میں ری پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے کرانے پر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ری پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پاکستان آرمی، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کے تعاون کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور صوبائی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل اہمیت کا حامل ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لئے یہ الیکشن انشاللہ اہم ثابت ہوں گے۔

یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ ہوچکی ہے جس کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست کا انتخاب مرکز نگاہ ہے، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ عمر امین گندا پور اس وقت سب سے آگے جارے ہیں

Leave a reply