باجوڑ؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک. آئی ایس پی آر

0
38
opration

باجوڑ؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک. آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لیوسم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکارون پر فائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہے۔

Leave a reply