مزید دیکھیں

مقبول

سیما مشکل میں،سابق شوہر کو بھارتی عدالت نے طلب کر لیا

عاشق کے لئے اپنے شوہر،ملک اور مذہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی ہے،

سیما کے سابق شوہر غلام حید ر نے اپنی بیوی سیما حیدر،اسکے موجودہ شوہر سچن مینا اور ان کے وکیل ڈاکٹر اے پی سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا جس پر گریٹر نوئیڈا کی عدالت نے غلام حیدر کو اپنی گواہی دینے کے لیے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کر دیا، عدالتی حکم کے بعد سیما کے پاکستانی شوہر سورج پور، گوتم بدھ نگر، اتر پردیش کی سیشن عدالت میں پیش ہوں گے،

سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے وکیل مومن ملک کے توسط سے اپنی اہلیہ سیما حیدر، سچن مینا اور ان کے وکیل اے پی سنگھ کے خلاف گریٹر نوئیڈا کی سیشن عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا،وکیل نے تصدیق کی کہ سورج پور سیشن کورٹ نے غلام حیدر کو گواہی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے،سیما کے شوہر غلام حیدر گواہی دینے کے لیے 10 جون کو بھارت آ سکتے ہیں، اگر عدالت ان کی گواہی قبول کر لیتی ہے تو سیما، اسکے موجود شوہر سچن اور انکے وکیل تینوں کو کم از کم تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

پاکستانی خاتون سیما گزشتہ برس ماہ مئی میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھی،اس نے بھارت جا کر سچن کے ساتھ شادی کر لی تھی، دونوں کی دوستی پب جی کھیلتے ہوئے ہوئی تھی، سیما کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل سیما نےپاکستان میں 2014 میں شادی کی تھی، سیما کے چار بچے ہیں، سیما کے پاکستانی شوہر بیرون ملک کام کرتے ہیں،

سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا کہنا ہے کہ سیما کی طلاق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی سچن سے شادی انڈین قانون میں نا جائز ہے اور وہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں تاہم سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیما نے چار سال قبل غلام حیدر کو زبانی طور پر طلاق دی تھی

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور  نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

 تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan