پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما "امید” سے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پب جی پارٹنر کے لئے پہلے شوہر، پھر ملک اور پھر مزہب چھوڑنے والی سیما حیدر کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیما امید سے ہے، سیما جلد خوشخبری دے سکتی ہے
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیما حیدر کے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں تا ہم ابھی تک سیما یا سچن میں سے کسی نے تصدیق نہیں کی، سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ سیما ماں بننے والی ہے، سیما کے پہلے چار بجے ہیں جو وہ اپنے ساتھ بھارت لے گئی ہے،سیما کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، سیما اب سچن کے ہمراہ رہ رہی ہے، سیما کے امید سے ہونے کی خبر تب سامنے آئی جب وہ ایک ڈاکٹر کے پاس علاج کے لئے گئے، تاہم سچن کی فیملی کی جانب سے ابھی تک مکمل خاموشی ہے،
دوسری جانب سیما کو بھارت میں بالی ووڈ پروڈیوسیر امیت جانی نے فلم میں ہیروئن کے کردار کی پیشکش کی ہے، یوپی کے پروڈکشن ہاؤس جانی فائر فوکس کی جانب سے سیما کو فلم کی آفر کی گئی ، یہ فلم سچن اور سیما کی لو اسٹوری کی کہانی کے بجائے راجستھان میں قتل کیے جانے والے ٹیلر کنہیا پر بنائی جائے گی ، پروڈیوسرامیت جانی سیما سچن کی لواسٹوری سے متاثر ہیں جس کے بعدان کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے انھوں نے سیما سچن کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا سچن اور سیما فلم میں کام کریں گے یا نہیں،اس بارے ابھی تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیما فلم میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کی افسر کا کردار نبھائیں گی
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیما اور سچن کو گجرات سے نوکری کی آفر ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ہمارے ہاں نوکری کریں اور سالانہ چھ لاکھ حاصل کریں، سیما کو ایک خط موصول ہوا جس میں یہ آفر کی گئی، سیما اور سچن دونوں پولس کی نگرانی میں ہیں اور ان سے تحقیقات چل رہی ہیں،
سچن کے خاندان والوں پر بھی نظر رکھی گئی ہے، سچن کے گھر کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے، سیما اب کسی سے نہیں ملنا چاہ رہی، میڈیا والے انٹرویو کے لئے تو سیما بار بار یہی کہہ رہی ہے، اب بس کرو میں تھک چکی ہوں، مزید نہیں دوں گی،
واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں
تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا