سیز فائر لائن معاہدے کو بھارت نے ایک بار پھر روند دیا،بھارتی حکام کی دفترخارجہ طلبی

0
23

سیز فائر لائن معاہدے کو بھارت نے ایک بار پھر روند دیا،بھارتی حکام کی دفترخارجہ طلبی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت باز نہ آیا، سیز فائر لائن معاہدے کو بھارت نے ایک بار پھر روند دیا

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی گزشتہ روز کی گئی ،طلبی ورکنگ باونڈری پربھارتی فورسز کیجانب سےسیز فائر معائدےکی خلاف ورزی پر کی گئی ،بھارت نے ورکنگ باونڈری چارواہ سیکٹرپرسیزفائر کی خلاف ورزی کی

قبل ازیں یہ کہا جا رہا تھا کہ بھارت نے سیز فائر لائن معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی تین چار ماہ بعد ہوئی ہے، اس سے قبل ہر روز معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی تھی اور آزاد کشمیر کے باسیوں کا جینا مودی سرکار نے حرام کر رکھا تھا ،سیز فائر لائن معاہدے پر عملدرآمد کو خوش آئند قرار دیا جا رہا تھا تا ہم اب بھارت ایک بار پھر معاہدے کو توڑ چکا ہے، اسی ضمن میں بھارتی حکام کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے جہاں بھارت سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا

پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بی ایس ایف کی پوسٹ جو جموں سیکٹر میں اسکوائر9530 پرموجود ہے کی جانب سے پاکستانی چاروا سیکٹر پر چھوٹے اسلحہ کے 30 راونڈ فائر کئے گئے بلااشتعال پاکستانی پوسٹ جو اسکوائر9630 پر واقع ہے پر 60 ملی میٹر مارٹر کے 4 بم بھی فائرُ کئے گئے، مراسلہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت ہوا جب بی ایس ایف کے 15 اہلکاروں نے 3ٹریکٹرز پر پاکستانی علاقے میں ہل چلانے کی کوشش کی . جب پاکستان رینجرز پنجاب کے اہلکاروں نے بی ایس ایف کو واپس جانے کے لئے کہا تو بھارتی بی ایس ایف کی طرف سے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹرزسے بلا اشتعال پاکستانی پوسٹ پر فائر کئے گئے، بی ایس ایف کی طرف سے پاکستانی پوسٹ پر جانی نقصان پہنچانے کے لئے اسنائپر شاٹ بھی مارا گیا مراسلہ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ورکنگ باونڈری کراس کرکے جارحانہ رویہ کا ارتکاب کیا بھارتی بی ایس ایف نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر امن کو سبوتاژ کرنے کے لئے دھڑلےسے مارٹرز کا استعمال کیا،

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ،20 سالہ نوجوان زخمی

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

کلبھوشن کی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی مدت ختم

کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

کلبھوشن کیس میں بھارت کی کیا کوشش ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

Leave a reply