صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے آگاہی ہر شہری کا حق

0
44

صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے آگاہی ہر شہری کا حق ہے کنگ عبداللہ ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کے تحت 320 بیڈ قائم کیے گئے ہیں صحت سہولت پروگرام کے تحت کے پی کے کی عوام پورے ملک کے ہسپتالوں سے علاج کروا سکتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کی خواتین عہدیداران فروع اشتیاق طاہرہ جبین ناصرہ بی بی رخشندہ جبین صفیہ بی بی عمارہ شاہ نازیہ بی بی سمیت دیگر نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں ڈی ایم ایس فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر عمیر اسسٹنٹ صحت سہولت پروگرام ہاشم وحید وحید اکرم کوآرڈینیٹر صحت سہولت فارمیسی کے ساتھ ملاقات کی

جس پر ڈی ایم ایس فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر عمیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں صحت سہولت پروگرام کے تحت 320 بیڈ مریضوں کے لیے قائم کیے گئے ہیں صحت سہولت پروگرام میں ایبٹ آباد مانسہرہ سمیت پورے پاکستان کہ ہزاروں پرائیویٹ اور تمام سرکاری اسپتال شامل ہیں جو کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو بہتر صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت بہت سے مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہوگی جس کا اجرا کر دیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں صحت سہولت پروگرام کی آگاہی پر زور دیا جائے تاکہ ہر شخص صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہو سکے…

مانسہرہ(جواد خان )

Leave a reply