سیلاب متاثرین کی مدد، علاج معالجہ میں پاک فضائیہ بھی پیش پیش

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

قدرتی آفات کے دوران قومی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ اس وقت خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں مصروفِ عمل ہے۔پاک فضائیہ کی ائیر بیسز مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ان علاقوں میں روجھان، فاضل پور، تھل، راجن پور، رسالپور، حیات آباد، تلہار، میرپور خاص، سعید آباد، نواب شاہ، اُچ، عمر کھوسو، علی پور، دودا پور، سکھر، سیہون، جامشورو، قلعہ عبداللہ اور نوشہرہ کلاں شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 2617 مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ ان ضرورتمند خاندانوں تک پہنچ رہی ہے جن کے گھراس قدرتی آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔ انسانی ہمدردی کے تحت 4794 خشک راشن کے پیکٹ، 8825 تیار کھانے کے ڈبے اور 705 پانی کی بوتلیں بھی ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

علاوہ ازیں ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں مزید 12افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوامیں سیلاب اور بارشوں سے 4 افراد لقمہ اجل بنے این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہوگئی ،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں432 افراد زندگی کی بازى ہارگئے

Shares: