باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی ، ابھی بھی کئی علاقوں میں سیلاب متاثرین کو امداد کی ضرورت ہے،پانی ختم ہوا تو بیماریوں نے متاثرین کو آ گھیرا، ادویات،راش، صاف پانی کی قلت کی وجہ سے سیلاب متاثرین بیمار ہونے لگے

قمبر شہدادکوٹ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے متاثرین نے انتظامیہ سے امدادکی اپیل کی ہے ،وارہ،گاجی کھاوڑ اور قبو سعید خان میں کئی کئی فٹ جمع ہے، ایف پی بند اور حمل جھیل میں سیلابی پانی میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار کسی امداد کے منتظر ہیں

ملک بھرمیں بارشوں اور سیلاب سے 19لاکھ 21ہزار 622 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین میں 24ار ب 94کروڑ 3لاکھ روپے تقسیم کی جا چکی ہے بی آئی ایس پی کے تحت 10 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ارب سے زائد رقم تقسیم ہوئی

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثر علاقوں میں سانس اور دمے کی شکایات کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے بلوچستان میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں جلدی امراض، خارش اور الرجی کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے بچوں میں ان بیماریوں کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ گندے سیلابی پانی میں کھیلنا ہے۔ سیلاب کے بعد پھیلنے والے زیادہ تر جلدی امراض متعدی ہیں

سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے، حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدر کیمپ سے سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں کی جانب روانگی ہوئی ہے، ٹنڈو حیدر کے علاقے کے سرکاری اسکولوں میں رہنے والے سیلاب متاثرین کو پانی کی نکاس ہونے کے بعد متاثرین کو انکے گھروں میں واپس بھیجا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے متاثرین کو 15 دنوں کا راشن بھی دیا گیا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے مشکور ہیں انہوں نے ہماری مدد کی

این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 32 اور بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 678 اموات ريکارڈ ہوئیں بلوچستان میں 299، خيبرپختونخوا میں 306 ، پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 678 مرد 315 خواتين اور 552 بچے شامل ہیں سیلاب سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے

سیلاب متاثرین کی مدد، یو اے ای بازی لے گیا، سب سے زیادہ امدادی پروازیں

این ڈی ایم اے کے معاملات میں گڑ بڑ،رپورٹ کچھ، زمین حقائق کچھ، چیف جسٹس نے کیا حکم دے دیا؟

مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Shares: