خودکشی کرنے والا اگر بچ جائے تواسکو سزا ملے گی یا نہیں؟ بل پیش

0
43
senate

خودکشی کرنے والا اگر بچ جائے تواسکو سزا ملے گی یا نہیں؟ بل پیش
اسلام آباد(محمداویس)سینیٹ میں 4 بل متفقہ طور پر پاس کر لئے گئے جبکہ 12 بلوں کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے گئے ۔

سینیٹ نے دو بل مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک منظور کرلی۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں ایوان کا ماحول خوشگوار رہا اکثر بل اتفاق رائے سے کمیٹیوں کو بھیجے گئے اور یا ان کو ایوان نے پاس کیا ۔سب سے زیادہ بل جو کمیٹیوں کے پاس گئے وہ اپوزیشن سینیٹر شہادت اعوان کے تھے۔ جو بل قائمہ کمیٹیوں کے پاس گئے ان میں سینیٹر سعدیہ عباسی اور مشاہد حسین سید کامشترکہ بل جو کہ لازمی فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے حوالے سے تھا بل کا نام دستور (ترمیمی) بل 2021 کے آرٹیکل 25 ب کی شمولیت ہے ۔

سینیٹر شہادت اعوان نے مجموعہ ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2021 جو کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا کے حوالے سے ہے ۔سینیٹر سیمی ایزدی اور ثناء جمالی نے انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوندکاری ترمیمی بل 2021 جس کے تحت اعضاء عطیہ کرنے والے کے شناختی کارڈ پر لکھا جائے گا پیش کیا۔سینیٹر شہادت اعوان نے مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2021پیش کیا۔سینٹر کہدہ بابر نے دستور ترمیمی بل 2021کے آڑٹیکلز 63الف 64اور160میں ترمیم کے حوالے سے تھا وہ پیش کی ۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2021 پیش کیا جس میں ٹریڈ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کا تعین دو سال کرنے کا کہا گیا ہے ۔سینیٹر شہادت اعوان نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2021 پیش کیا جس میں خودکشی کرنے والا اگر بچ جائے تو اس کو ملنے والی ایک سال کی سزا ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔اس کا اعلان کرایا جائے نہ کہ اس کو سزا دی جائے۔

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

سعدیہ عباسی اور ولید اقبال کے مشترکہ بل کو سعدیہ عباسی نے پیش کیا جو کہ اسلام آباد دارلخلافہ جسمانی سزا کی ممانعت بل 2021 پیش کیا سینیٹر شیری رحمان نے پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی ترمیمی بل 2021پیش کیا جس میں سی پیک اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی دینے کے حوالے سے ہے ۔سینیٹر شہادت اعوان نے منشیات پر مبنی اشیاء کے کنٹرول ترمیمی بل 2021 پیش کیا اس کے ساتھ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے دو بل اضافی ایجنڈے کے طور پر پیش کئے جس میں سے ایک اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی بل 2021پیش کیا اور پی اے ایف ائیر وار کالج 2021بل ایوان میں پیش کیا ۔ایوان نے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے ۔اس کے ساتھ سینیٹ میں 4بل بھی پاس ہوئے ان میں سے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے لیگل پریکٹشنر اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2021پیش کیا جس کی حکومت نے حمایت کی اور بل اتفاق رائے سے پاس کرلیا گیا ۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت ترمیمی بل 2020پیش کیا اس کو بھی اتفاق رائے سے پاس کرلیا گیا۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا بل 2021پیش کیا جس کو اتفاق رائے سے پاس کرلیا گیا سینیٹر سیمی ایزدی نے اسلام آباد ویمن یونیورسٹی بل 2021پیش کیا سینیٹ نے بل کو اتفاق رائے سے پاس کرلیا۔سینیٹ میں دو بل مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریکیں بھی منظور کی گئیں جن میں سے ایک سینیٹر میاں رضا ربانی کا بل جو کہ پاکستان سے خروج کنٹرول ترمیمی بل 2019کو مشترکہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے جو قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد 90دن میں پاس نہیں ہوا۔سینیٹر رانا مقبول نے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال اور فلاح اور بزرگ شہریوں بل 2020کو بھی مشترکہ اجلاس میں زیرغور لانے کی تحریک پیش کی جس کو منظور کرلیا گیا۔

Leave a reply