متعلقہ تفصیلات مہیا نہ کرنے پر چیئرمین کمیٹی کا برہمی کا اظہار

ان کیمرہ میٹنگ میں معاملہ دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ
senate

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور ڈویژن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللّہ ابڑو کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

سینیٹرز فدامحمد، حاجی ہدایت اللّہ خان، سیف اللّہ خان نیازی، اسد جونیجو، پرنس عمر احمدزئی کے علاوہ رانا محمود الحسن نے بطور موور اجلاس میں شرکت کی-ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن، جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے اعلیٰ حکام بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے-

پاور ڈویژن کے حکام نے داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن سے اسلام آبادi/c گرڈ سٹیشن تک 765kV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن منصوبے سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی- 765kV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے متعلقہ تفصیلات,کاغذات مہیا نہ کرنے پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا-انہوں نے کہا کہ پاورڈویژن کا حال یہ ہے کہ چھ ماہ میں ٹینڈرنگ پراسس میں حصہ لینے والوں کے کوائف سامنے نہیں لا سکے-اب تک ”ہائرنگ آف کنسلٹنسی“سے متعلق وزارت ہمیں مطمئن نہیں کر پائی-ان کا مزید کہنا تھا کہ 765kV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 20 کمپنیاں آئیں جس میں 14 کمپنیوں کو نااہل قرار دیاگیا جبکہ پسندیدہ لوگوں کو کام دیا گیا ان کیلئے راہ ہموار کی گئی-این ٹی ڈی سی حکام نے منصوبے کیلئے کوالیفائی کرنے والی چھ کمپنیوں (AECOM Canada)، جے وی آف سرجنٹ اینڈ لُنڈی (یو ایس اے) اینڈ نیسپاک، جے وی آف لاہمیر جرمنی اینڈ ہیچ لمیٹڈ کینیڈا، سٹانٹک کانسلٹنگ لمیٹڈ کینیڈا، گوپا اینٹک، ٹیٹرا ٹک انٹرنیشنل، ایل ایل سی، یو ایس اے) کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کیں -کمپنیوں کی مطلوبہ قابلیت بارے چیئرمین کمیٹی نے سوالات اٹھائے- 765 کے وی، داسو-مانسہرہ-اسلام آباد (لاٹ -1) کیلئے کنٹریکٹرز کے حوالے سے این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ 10 میں سے 9 فرمز کو شارٹ لسٹ کیا گیا- لاٹ-1 میں“انرگو-زیڈ وی ایس روس”فرمز کو تشخیصی عمل میں وضاحتی جوابات جمع نہ کرانے پر مسترد کیا گیا

ورلڈ بینک کے روکنے پر قائمہ کمیٹی کو کاغذات نہیں دیئے،حکام پاور ڈویژن
765kV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالے سے ورک آرڈرز، کمپلیشن اور تجربے کا سرٹیفیکیٹ اور متعلقہ کاغذات کمیٹی کو مہیا نہیں کئے گئے- حکام نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے ورک آرڈرز اور دیگر کاغذات دکھانے کی اجازت نہیں دی-جس پر چیئرمین کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر متعلقہ کاغذات کمیٹی کو مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے- سینیٹراسد جونیجونے تجویز دی کہ اگر ورلڈ بنک نے کاغذات شئیر نہ کرنے کا کہا ہے تو اس ایجنڈے کو اگلی میٹنگ تک موخر کردے- ان-کیمرہ میٹنگ میں وزارت این ٹی ڈی ای 765کے وی اور دیگر منصوبوں سے متعلق کاغذات مہیا کرے اور اس پر بحث کی جائے- جس پر چیئرمین کمیٹی نے اگلی ان کیمرہ میٹنگ میں معاملہ دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ کیا-

خواہش کے مطابق 18،18 لاکھ تک کی تنخواہیں
کاسا-1000 منصوبے، 500/200/132kv لاہور نارتھ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور کمیشننگ اور500/200/132kv نوکھر گرڈ اسٹیشن کے توسیعی منصوبوں کے حواے سے بھی ورک آرڈرز، تکمیلی اور تجربے کا سرٹیفیکیٹ اور دیگر متعلقہ کاغذات اگلی میٹنگ میں دوبارہ طلب کرلی گئیں -چیئرمین کمیٹی نے این ٹی ڈی سی میں کچھ افراد کو الاٹ شدہ گریڈ سے زیادہ تنخواہیں دینے پر سوالات اٹھا دئیے-ان کا کہنا تھا کہ جو نیا بندہ چارج لیتا ہے اس کو اسکیل کے مطابق سیٹ چھوڑنے والے جتنی ہی تنخواہ ملنی چاہئے ایسا نہیں کہ خواہش کے مطابق 18،18 لاکھ تک کی تنخواہیں دی جائیں -چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ این ٹی ڈی سی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہئے، قابل اور تجربہ کار لوگوں کو بٹھائیں -انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی میں ایک شخص کو نوازنے کیلئے ڈی ایم ڈی (ایس او) کی پوسٹ بنائی گئی -ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میں ہمیں 9 ماہ لگے-یہ غیرقانونی تقرری تھی -کمیٹی نے وزارت توانائی کو ہدایات دیں کہ نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز جب چارج سنبھالے تو یہ معاملہ اس کے سامنے رکھیں، ڈی ایم ڈی (ایس او) کی پوسٹ کو ختم کی اجائے، یہ پوسٹ نہیں ہونی چاہئے سیاسی پوسٹ ہے انجینئیرز اور منیجنگ ایکسپرٹ کی میرٹ پر تقرری کی جائے اور تنخواہیں معقول ہوں

سپورٹس آفیسر کی سیٹ کیلئے پیش دونوں امیدواران (رانا محمد آصف اور رضیہ سلطانہ) کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ
اجلاس میں سینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے اٹھائے گئے ”میپکو میں تقرریوں کے عمل” کے حوالے سے عوامی اہمیت کے نکتہ اور میپکو میں رانا محمد آصف کی بطور سپورٹس آفیسر تقرری کے حوالے سے سینیٹر رانا محمود الحسن کی عوامی پٹیشن نمبرPP-5232 پر بھی کمیٹی میں گفتگو ہوئی- سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر معاملے کو دیکھنا چاہئے اور جس کا جو حق ہے وہ ملنا چاہئے- ڈی جی ایچ آر میپکو نے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دی-انہوں نے سپورٹس آفیسر کی سیٹ کیلئے پیش ہونے والے دونوں امیدواران (رانا محمد آصف اور رضیہ سلطانہ) کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی کمیٹی میں پیش کیا-کمیٹی نے متفقہ طور پر انٹرنیشنل سطح پر گولڈ میڈلز جیتنے کی بنیاد پر رانا محمدآصف کو اسپورٹس آفیسر بنانے جبکہ رضیہ سلطانہ کو بھی برابر سطح پر پوسٹ دینے کی تجویز دی-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ سی ای او میپکو سے بات کر کے خواتین کیلئے ایک نئی پوسٹ بنا کر رضیہ سلطانہ کو اس پر ایڈجسٹ کریں گے-

عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

 پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Comments are closed.