سینئر پارٹی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر عمران خان کا رد عمل آگیا
پاکستان تحریک انصاف میں سینئر ارکان کی طرف سے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا رد عمل آ گیا۔ جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے، جبری طلاق۔
We had all heard about forced marriages in Pakistan but for PTI a new phenomenon has emerged , forced divorces.
Also wondering where have all the human rights organizations in the country disappeared.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2023
عمران خان نے لکھا کہ یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ ملک میں انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں کہاں غائب ہیں؟ جبکہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پارٹی چھوڑکر نہیں جارہے بلکہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر چھڑوائی جارہی ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے۔ جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیےپریشان ہوں، جس طرح کارکنان اور خواتین کےساتھ سلوک کیا جارہا ہےاس پر پریشان ہوں۔