بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے نفرت انگیزرمبنی تقاریر،بیانات اوررویوں کے انسدادکے بین الاقوامی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیز تقاریر،بیانات اور رویوں کے انسداد کا بین الاقوامی دن منارہا ہے۔
مریم دفتر خارجہ پرالزام تراشی مت کریں،وہاں پروفیشنل پاکستانی کام کررہےہیں: شاہ…
انہوں نے کہا کہ یہ دن نفرت انگیز تقاریر،جو نفرت، بین المذاہب تفریق، امتیازی سلوک، تشدد پر اکسانے، اور لوگوں اور کمیونٹیزکے خلاف تشدد کی کارروائیوں کا بنیادی محرک ہے۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نفرت انگیز تقاریر و غلط معلومات اور بنیادی آزادیوں اور ذمہ داریوں کے درمیان متوازن نقطہ نظر کے ضمن میں بین الاقوامی فریم ورک کی تشکیل کاداعی رہا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں رونما ہونے والے افسوسناک ونفرت انگیز جرائم اور واقعات ان لوگوں کے خلاف واضح فیصلہ ہیں جو اظہار رائے کی آڑ میں نفرت انگیز تقاریر، مذہبی شخصیات اور علامتوں کی تذلیل و توہین اور اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں۔
فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بانیان پاکستان کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان ہمیشہ سے اندرون و بیرون ملک امن، رواداری، بین الثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام کے فروغ کے لیے بین الاقوامی اقدامات میں سب سے آگے رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی آئین میں درج اصولوں کی بنیاد پر پاکستان نے بنیادی آزادیوں کو فروغ دیتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے لیے مقامی طور پر متعدد اقدامات کیے ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے خطہ میں ہندواتوا کے انتہا پسندانہ نظریہ سے متاثرہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی انتظامیہ نے ہندوستان کو اس کے اسلامی ورثے کے تمام آثار سے “پاک” کرنے اور مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری حتیٰ کہ غیر شہری بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر اور اس کے نتیجے میں نفرت انگیز جرائم میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ بارے گستاخانہ اور مسلمان مظاہرین کے خلاف ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔