سروسز ہسپتال میں کروناکا شکار ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد تشویش ناک حد تک پہنچ گئی
باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی تیسری لہر سے فرنٹ لائن پر لڑنے ڈاکٹرز بری طرح متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک ہفتہ کے دوران سروسز ہسپتال کے 110 ڈاکٹرز کورونا مرض کا شکار بن چکے ہیں۔
سروسز ہسپتال میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ جس وجہ سے مریضوں کے علاج معالجے کا عمل بھی شدید متاثر ہوا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے 10 ڈاکٹروں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کو گھروں میں یا ہاسٹل میں قرنطینہ کر لیا ہے .ادھر محکمہ صحت کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں وینٹی لیٹر پہ جانے والے مریضوں کی شرح 39 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں یہ شرح 69 فیصد ہے، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 50 فیصد سے زائد بیڈ کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں جبکہ اس وقت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 179 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 100اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار84 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔ کرونا سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 92 اموات ہسپتالوں میں جبکہ 8 باہر ہوئیں،
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے جبکہ 6 لاکھ 278 افراد کرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ،کورونا سے پنجاب میں 6 ہزار319 ، سندھ میں 4 ہزار495، خیبر پختونخوا 2 ہزار319، اسلام آباد563، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 350 اموات ہو چکی ہیں،اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا86ہزار44، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار158، پنجاب 2 لاکھ 17 ہزار694، بلوچستان 19 ہزار535، آزاد کشمیر 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار 364 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 278 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔