شان شاہد نے ارطغرل غازی کو کلاسک شاہکار قرار دیا

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر پہلے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اب ’کلاسک شاہکار‘ قرار دے دیا ہے-

باغی ٹی وی : مسلمانوں کی تیرھویں صدی کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے ’ارطغرل غازی‘ نشر کی جارہی ہے- اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے – اس ڈرامے کو پی ٹی وی ہر نشر کرنے کی مخلافت سب سے پہلے اداکار شان شاہد نے کی تھی-

شان کا کہنا تھا کہ کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں، شان کے اس بیان کے بعد سے ایک تنازع کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور سوشل میڈیا صارفین ارطغرل کے مداحوں سمیت مشہور شخصیات نے بھی اداکار کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

لہذا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شان نے ’ارطغرل غازی ‘ کو ایک شاہکار سیریز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ’ارطغرل غازی‘ دیکھ کر ابھی فارغ ہوئے ہیں، بلاشبہ یہ ایک کلاسک شاہکار ہے۔

اداکار نے اپنی ٹویٹ میں ڈرامے کے پروڈیوسرز کا اتنا اچھا ڈرامہ بنانے پر خصوصی طور پر شکریہ اد اکرنے کے ساتھ ساتھ کاسٹ اور تکنیکی ماہرین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سیریز کو شاہکار بنانے کے لئے انتھک محنت کی-

آخر میں انہوں نے نیٹ فلکس کا بھی شکریہ ادا کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ سیریز سرکاری چینل پر نہیں بلکہ نیٹ فلکس پر دیکھی ہے۔ جس کی تصدیق شان شاہد نے ایک صارف کے جواب میں کی گئی ٹویٹ میں کی-

Comments are closed.