شہبازگل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے
اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے کراچی میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے ہیں، اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے کراچی کے تھانہ آرٹلری میدان کے علاقہ اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس چھاپوں میں کوئی گرفتاری ہوئی یا نہیں اس پر ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہے
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا عدالتی فیصلہ اور دو روزہ ریمانڈ کے لیے سرکار کی اپیل منظور کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، سپریم کورٹ میں شہباز گِل کی دائر اپیلوں میں ایڈیشنل سیشن جج وفاق،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو فریق بنایا گیا ہے اپیل میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ کوہسار، بیرسٹر غلام مصطفیٰ چانڈیو کو بھی فریق بنایا گیا ہے،شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے سیشن جج زیبا چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ بھی کالعدم دیا جائے شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کے لیے آزاد، غیرجانبدار میڈیکل بورڈ بنایا جائے
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
کہا گیا ضمانت ہو گئی،اور عدالت لے آئے، شہباز گل کا بیان
واضح رہے کہ شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا ہے ،شہباز گل نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی بلکہ جنسی تشدد ہوا ہے، شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تھا تو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انہیں اگلے ریمانڈ سے قبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تا ہم پولیس نے شہباز گل کے ساتھ چال چلی اور پھر دو روز کا مزید ریمانڈ لے لیا، شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے پستول برآمد ہوا جس کے بارے میں شہباز گل نے کہا کہ یہ میرا نہیں ہے، پستول کی برآمدگی کا مقدمہ بھی شہباز گل کے خلاف درج کیا جا چکا ہے
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔