تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہو گئے
عدالتی حکم پر شہباز گل جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے شہباز گل وہیل چیئر پر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے ،شہباز گل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی ۔لاہور ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔
شہباز گل وہیل چیئر پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش#baaghitv #pakistan #lahore #shahbazgill #LHC pic.twitter.com/soOuElaO59
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 19, 2023
کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روک دیا عدالت نے 24 جنوری تک شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.








