شہباز گل کیخلاف ترک کمپنی کی درخواست ، سماعت ملتوی

shabaz gill

شہباز گل کیخلاف ترک کمپنی کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور سیشن عدالت ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف ترک کمپنی کی درخواست پر استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی ،ایڈیشنل سیشن جج حافظ حسین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی ،درخواست گزار پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے استغاثہ دائر کیا گیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے 26 ستمبر 2020 کو نجی چینل کے پروگرام میں درخواستگزار کمپنی کیخلاف بیان بازی کی،ڈاکٹر شہباز گل نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے،شہباز گل کے ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا پر الزامات لگانے سے کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا، عدالت شہباز گل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حکم دے

کمپنی کے ترجمان نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا،درخواست گزار کمپنی پلیٹ فارم ٹورازم ترکی کے البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

Comments are closed.