شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں طے
شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں طے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا،
شاہ محمودقریشی امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے،شاہ محمود قریشی مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن سے بھی ملاقات کریں گے،وزیر خارجہ اعلیٰ امریکی عہدےداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،شاہ محمود قریشی مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن سے ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ ارکان امریکی کانگریس و سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 5ماہ میں دوسری بارسلامتی کونسل ارکان کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا،اجلاس کاانعقادپاکستان کی درخواست اورچین کی حمایت سےممکن ہوا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدرسلامتی کونسل،صدرجنرل اسمبلی اوریواین سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کی ہیں،ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا،5اگست2019 کے بعد سے مظلوم کشمیریوں پردہشت گردی کا راج رہا،کشمیر کا تنازع 7 دہائیوں سے عالمی سطح پرتسلیم شدہ ہے،
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے،آج کےمباحثوں نےایک بارپھرکشمیر کی متنازع حیثیت کو اجاگر کردیا،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران