شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

0
31
شاہ-محمود-قریشی-کا-امریکہ-سے-افغانستان-کے-9-ارب-ڈالر-واپس-کرنے-کا-مطالبہ #Baaghi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانوں کے 9 ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں۔

باغی ٹی وی : لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کo افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہےافغانوں کے 9ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں-

انہوں نے کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے تعاون کریں گے برطانیہ طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔

پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اکیلے افغان مسئلے کو حل نہیں کر سکتا اور نہ یہ صرف پاکستان کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پاکستان افغانیوں کا دوسرا گھر ہے ، ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے، چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا جبکہ سی پیک منصوبہ اہم ہے جس پر تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

سخت سزاؤں پر عمل درآمد شروع: طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے نئے حکمران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی، 6روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں بات کی، قطر،ازبکستان اور دیگر ممالک نے بھی مثبت موقف اپنایا ہے۔

ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہےاور اس بات کی توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

جلال آباد میں بم دھماکہ ، جاں بحق افرادکی تعداد8ہوگئی ،افغان میڈیا

Leave a reply