fbpx

سعودی حکمران متحرک ہوگئے،شاہ سلمان نے ترک صدرکوٹیلی فون کرکے اہم پیغام دے دیا

ریاض :سعودی حکمران متحرک ہوگئے،شاہ سلمان نے ترک صدرکوٹیلی فون کرکے اہم پیغام دے دیا،اطلاعات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترکی کے ڈائریکٹوریٹ تعلقہ عامہ کا کہنا ہےکہ شاہ سلمان اور طیب اردوان نے دونوں ممالک کے تعلقات پر پڑنے والے مسائل کا جائزہ لیا اور مزید تعاون کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

ترک صدر کے ترجمان نے چند روز قبل جاری بیان میں بتایا تھا کہ ترک صدر اور سعودی فرماں روا کے درمیان اپریل میں بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جو انتہائی مثبت رہا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر اتفاق ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہےکہ سعودی فرماں روا اور ترک صدر کے درمیان ایک ماہ سے کم عرصے میں یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.