مزید دیکھیں

مقبول

شہباز گل نےشہزاد اکبر کے استعفیٰ دینےکی وجہ بتا دی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل نے شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انہیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہوگا۔

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہباز گل نے کہا کہ ہو سکتا ہے شہزاد اکبر اپنی موجودہ ذمہ داری سے خود خوش نہ ہوں، بہت سے امکانات ہیں، اس بارے میں بہتر رائے شہزاد اکبر خود دے سکتے ہیں

استعفیٰ قبول ہوگا یا نہیں، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، شہزاد اکبر کو پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے والی ہے، شہزاد اکبر سیاسی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جا رہے ہیں۔

جبکہ معاون خصوصی احتساب و مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا، مافیا کے خلاف ان کا کام قابل تعریف ہے، اب وہ جانا چاہتے تھے-

استعفیٰ کافی نہیں، شہزاد اکبر کی نااہلیوں پر مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے شہزاد اکبر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا ہے اور خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے شہبزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے حوالہ سے تحریک انصاف کے اندر بھی تشویش پائی جاتی تھی کہ شہزاد اکبر احتساب کے مشیر بنا دیئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ابھی تک کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، نہ ہی کسی سے کوئی برآمد گی ہوئی، شہزاد اکبر نے چند روز قبل بھی لاہور میں شریف فیملی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ شہزاد اکبر مستعفی ہو گئے انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے، شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ اور برطانیہ میں کی گئی ادائیگییوں کی تحقیقات ہونیا چاہئے-

فیصلہ کرلیا،اسلام آباد ہر حال میں جائیں گے،بلاول کا کسان مارچ سے خطاب میں اعلان

18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے ،اگر شہزاد اکبر استعفیٰ نہ دیتے تو وزیراعظم عمران خان انہیں گھر بھجوا سکتے تھے، شہزاد اکبر نے دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا-

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل میں کہا ہے کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل یہ بات کی تھی،کیا شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟ ایسٹ ریکوری یونٹ نے قوم کے اربوں روپے خرچے اور نتیجہ کچھ نہ نکلا شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں، انتقامی کارروائیوں کا مداوا کون کرے گا؟-

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا