شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں ،مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیرداخلہ پنجاب

0
39

صو بائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر نےاڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا ،جیل آمد پر صو بائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر کو گارڑ آف آنر پیش کیاگیا۔ڈی آئی جی پنجاب جیل خانہ جات رانا عبدالرؤف بھی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے ہمراہ تھے۔ سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل چودھری اصغر نے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا استقبال کیا۔
پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

صوبائی وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے انتظامات سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی
ایک مہینے کی قید کی معافی کا اعلان کرینگے۔ قیدیوں کے مسائل دیکھے اور انشاء اللہ ان مسائل کو حل بھی کریں گے ۔

 

عمران خان کےلیےعارف نقوی کا جہازاستعمال ہوتا تھا:فوزیہ قصوری

 

انہوں نے بتایا کہ شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ شہباز گل کو ننگا کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران خان سے ملوں گا انکو شہباز گل کی صحت بارے بتاؤن گا۔ شہباز گل بالکل خیریت سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے۔ شہباز گل فیڈرل کا کیس ہے اڈیالہ جیل صرف اسکی کسٹودین ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب میں 40 سے زائد جیلیں موجود ہیں. سابق وزیر اعلیٰ نے جیل میں بہت سا کام کیا.جیل میں سیکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے.قیدیوں کی ایک ماہ معافی کا اعلان کرو گا.

انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے لیے فیملی رومز تعمیر ہونگے جبکہ جو قیدی کام کریں گے اس کی اجرت دی جائے گی.پورے پنجاب میں 50 ہزار سے زائد قیدی ہیں،وہ ہمارے مہمان ہیں. انہوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ کی طرح ڈیل کریں. انہوں نے مزید کہا کہ جیل خانہ جات فورس کو ایگزیکٹو الاونس دونگا.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی انگلی لگا دے. انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کر کے بتاو گا کہ اصل حالات کیا ہیں.شہباز گل جب رہا ہونگے تو ان سے پوچھ لیجیے گا کہ کیا میں نے غلط بیانی کی.میں ایک ذمہ دار بندا ہوں،عمران خان کو تسلی دلانا میرا کام ہے. عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرونگا.شہباز گل وفاق کے ملزم ہے، جیل ان کی قید نہیں بڑھا سکتی نہ کم کرسکتی ہے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 25 مئ کو میرے گھر کے دروازے توڑے گئے.فیصل آباد میں ایک نہتی خاتون پر اسلحہ تاننے والے پولیس افسر کو نوکری سے نکال دیا ہے

مذید برآں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دورہ کے بعد ٹویٹ کی جس مین ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں میڈیا ٹاک کے بعد میرے علم میں آیا ہے کہ جیل داخلے کی پہلی رات شہباز گل کو غیر قانونی طور پر چکی میں رکھا گیا جو کسی بھی قیدی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

محمد ہاشم ڈوگرنے کہا کہ میں نے ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سفارش کر دی ہے ۔ وزیر داخلہ پنجاب کی سفارش پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی برتنے پر اڈیالہ جیل کے 2 افسران عہدوں سے فارغ کردیے گئے۔


ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر گجر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے ایک بیان میں ڈی آئی جی اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افسران کو شہباز گل کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی کارروائی پر ہٹایا گیا ہے۔

Leave a reply