شہبازشریف کب واپس آئیں گے؟ چوھدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات بارے رانا ٍثناء اللہ نے کیا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف مارچ میں واپس آ رہے ہیں، شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس ویڈیو ہے ہم عدالت میں پیش کریں گے ، اب عدالت میں بیان دے دیا کہ ہمارے پاس ویڈیو نہیں، اس کے بعد پراسکیوشن ودڈرا کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا،ہم اپنے حق کے لئے لڑ رہے ہیں کسی کے تبادلے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، وکلاء برادری میرے ساتھ ہے، ہمیں انصاف ملے گا، موسم تبدیل ہو گیا، ایک تبدیلی یہ لے کر آئے تھے جس نے قوم کا بیڑہ غرق کر دیا ، اب تبدیلی عوام لے کر آئے گی.

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کردار کو نشانہ بنا کر سب معاملات کئے جا رہے ہیں، چھ ماہ جیل میں رہا، ڈیڑھ سال بطور ایم این اے سروس دی، 24 دسمبر کو ضمانت اور 26 دسمبر کو رہائی ہوئی اگلے دن نیب کا نوٹس آ گیا، والد کی تیمارداری مریم نواز کا بنیادی حق ہے، باہر جانے پر پابندی کیوں لگائی گئی اس بات کی سمجھ نہیں آتی، اس حکومت سے سب تنگ ہیں، نواز شریف اور چودھری نثار کی ملاقات کی کوششوں کا علم نہیں،زیر استعمال گاڑی دوست کی ہے، نیب کو کہا ہے کہ ہر ریکارڈ دینے کو تیار ہوں،

دوسری جانب سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Shares: