وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی پر خود کش حملہ کر دیا.
چیئرمین نیب اورخاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے: شہباز شریف کا ایوان میں مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت 3 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی ، مسلم لیگ ن کی حکومت 7 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی، 20418 میں غیرملکی قرضے 96 اربڈالر تک پہنچ گئے تھے، اس سال 3 ہزار ارب قرضون کی مد میں ادا کریں، 1999 میں غیر ملکی قرضے 39 اربڈالر تھے. 2008 میں غیر ملکی قرضے 41 ارب ڈالر کوپہنچ گئے. یہ کہاں کا گورکھ دھندہ ہے؟ عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی گئی، یہ ایک تلخ حقیقت ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس کے اخراجات میں کمی کی گئی ہے. سویلیین حکومت نے اخراجات میں 50 ارب کی کٹوتی کی،
خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟
شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر
وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ دن رات ہم نے محنت کی بجلی چھوڑنے والوں کا دعویٰ کرنے والوں سے یہ نہ پوچھنا کہ انہوں نے کتنی بجلی چھوڑی، صوابی میں ایک حلقے میں جو لوڈشیڈنگ 2018 میں الیکشن کے دوران سامنا کرنا پڑا تھا وہ کبھی نہیں کیا، اسوقت بجلی کہاں گئی تھیِ؟ ہم نے ایمانداری کے ساتھ سسٹم کو ٹھیک کیا. پاکستان میں 8879 فیڈر ہیں. اسی فیصد لوڈشیڈنگ فری کیا، ملکی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، گزشتہ حکومت نے بہت زیادہ قرضے لیے اور نوٹ چھاپے جس سے افراط زر میں اضافہ ہوا ،ماضی میں ملکی معیشت کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ،گزشتہ حکومت نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی سہارا دیا. انہوں نے کہا کہ اس سال 3ہزار ارب روپے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرینگے ،2013سے 2018تک ملک میں کرنسی چھپائی میں 100فیصد اضافہ ہوا،ماضی کی حکومت نے ملک کو مصنوعی طریقے سے چلایا جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں.55سو ارب محصولات کا ہدف پورا کر کے دکھائیں گے .شہباز شریف نے خود اپنی پارٹی پر خودکش حملہ کیا .قوم نے مجموعی طور پر 30ہزار ارب روپے قرضہ ادا کرنا ہے
سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی
سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب








