شہباز شریف نااہل ہونگے یا نواز شریف واپس آئیں گے ؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے
اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ آپ نے جو خبر بریک کی اس پر بات کرتے ہیں، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور انکی فیملی کے اکاؤنٹ کی منی لانڈرنگ کے حوالہ سے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ خبر اے آر وائی کی ہے، اے آر وائی میں میرے دوست ہیں سارے انہوں نے اس خبر کو میرے ساتھ شیئر کیا، انکی خبر چلنے کے بعد میں نے ٹویٹ کی، جنہوں نے ٹی وی نہیں دیکھا تھا انہوں نے سمجھا کہ یہ خبر میری ہے،حالانکہ یہ خبر انکی تھی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہو یہ رہا ہے کہ دو ادارے ایس ای سی پی اور ایف آئی اے انہوں نے جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ الزام میں تحقیقات شروع کر دی ہیں،42 ملین سے زیادہ کا اماؤنٹ ہے جو جیٹ کو پے ہوا کراچی میں ،اور کہا جاتا ہے کہ یہ انہوں نے یوز نہیں کیا، انکے پاس اپنے جہاز تھے، یہ پیسے باہر نکالے گئے،اور اس میں جو انکوائری اب ہو رہی ہے اس میں کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں ڈی ایچ اے، بحریہ انکو بھی خط لکھے گئے ہیں کہ انکی کون کونسی پراپرٹیز ہیں، جہانگیر ترین انکے بیٹے، وائف سب کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہے، میرے پاس لسٹ موجود ہے جو سب کو گئی،میں یہ سمجھ رہا تھا کہ حکومت شائد اب جہانگیر ترین پر ایزی ہو گی،جہانگیر ترین آئیں گے اور دوبارہ جہاز اڑائیں گے لوگوں کو ٹھنڈا کریں گے، اسکے بعد لگتا ہے کہ اب جہانگیر ترین کا آنا بہت مشکل ہے، اس کو انہوں نے شوگر منی سیلنگ کی ہے، کہا یہ شوگر مافیا نے پیسہ کمایا اسکی منی لانڈرنگ کی گئی، دو دن پہلے عمران خان کا انٹرویو تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جہانگیر ترین کا نام دیا میں نے کہا کہ وہ اس میں رسپانسبل نہیں ہے، پھر جہانگیر ترین نے فورا شو میں آ کر شکریہ کا میسج عمران خان کو پہنچایا کہ تھینک یو بتاؤ میں آؤن کہ نہ آؤں، اب یہ رپورٹ آ گئی ہے، گورنمنٹ نے دکھائی سجی اور ماری کھبی ہے، اب جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا
مریم خان نے سوال کیا کہ شیخ رشید نے کہا عمران خان نے کابینہ میٹنگ میں کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لائیں اور نواز شریف کو واپس لے کر آئیں تو کیسے لے کر آئیں گے حالانکہ برطانیہ کے ساتھ معاہدہ بھی نہیں ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے،ایک اور کام ہو سکتا ہے، شہباز شریف کی کمبختی آئے گی، شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت کے لئے پرسنل باؤنڈز دیا تھا ہمارا پینل کوڈ کہتا ہے کہ فرض کریں میں نے آپکی پرسنل گارنٹی دی ہے آپ نہیں آئیں گی تو میں اندر جاؤں گا، یا تو میاں صاحب بھائی کی محبت میں آئیں گے اور اس کا چانس مجھے کم لگ رہا ہے، یا پھر شہباز شریف اندر جائین گے اور اسکا بھی چانس مجھے کم لگ رہا ہے کیونکہ حکومت ڈرا رہی ہے،اور یہ ساری باتیں کہلوا رہی ہے پبلک میں ،تا کہ سب کو پتہ چل جائے کہ دونوں بھائی بھاگ گئے، حکومت انکو ہینڈل نہیں کرنا چاہ رہی، جیل میں جا کر دونوں بڑے جاتے ہیں، یہ باتیں پبلک کرنے کا مطلب ہے کہ ڈر جاؤ اور بھاگ جاؤ، ابھی تک نام ای سی ایل میں نہیں ڈلا،پاسپورٹ ابھی تک کسی نے لیا نہیں، مجھے تو یہ ملی بھگت لگ رہی ہے، شہباز شریف نااہل ہو کیون جائیں گے، کہنے کا کیا مطلب ہے اسی طرح سب کو دوڑاتے ہیں، ابھی بھی ایکٹ نہیں کر رہے، بعد میں کہیں گے کہ وہ بھاگ گیا کیا کریں.
مریم خان نے سوال کیا کہ کراچی میں مون سون کی بارشوں کا 89 سالہ ریکارڈ صرف اگست میں ہی ٹوٹ گیا، کراچی کے حالات ہر کسی کو پتہ ہیں لیکن کوئی کراچی کو اون کرنے کو تیار نہین، اصل مجرم کون ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پچھلے 15 سال میں جتنی کرپشن ہوئی اور جنتی بے دردی سے لوگوں نے مسائل کو دیکھا میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی بھی قابل معافی ہے، وہ ساری جماعتوں کو کہہ رہا ہوں، ایک کو نہیں، مجھے واٹس ایپ پر لوگ مذاق بھیج رہے ہیں کہ کراچی کو فوج کی بجائے نیوی کے حوالہ کر دو،جو لوگ سفر کر رہے ہیں جن کے گھروں میں پانی ہے، گھر اجڑ گئے ہیں ، انکا برا حال ہے، انکی نظر سے سوچیں تو کون اچھا ہے، کوئی بھی نہیں اچھا، یہ سارے مجرم ،چور ،ذمہ دار ہیں کراچی والوں کے،انکے ساتھ جو ہو رہا ہے اس میں پی پی، ن لیگ، ایم کیوایم، پی ٹی آئی سب مشترکہ مجرم ہیں، بلیم گیم کرتے رہتے ہیں، آج اسد عمر کی ٹویٹ دیکھی کہ اگلے مہینے جامع پلین بنا رہے ہیں، بھائی تم پچھلے دو سال سے کیا کر رہے تھے، لوگوں کی مجبوری کا مذاق اڑانا، جملہ کیا لکھا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، تو اس سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے زیادہ ایم این اے بھی آپ کے ہیں،وہ کیوں اسوقت وہاں سڑکوں پر لوگوں کی مدد کیوں نہیں کر رہے، اپنے حلقوں میں عوام کے ساتھ کیوں نہیں، اپوزیشن اور حکومت ٹویٹر پر کھیل رہی ہیں،ہمارے یہاں پر اس گھر کے قریب 3 ڈکیتیاں دو دن میں ہوئی گن پوائنٹ پر ابھی تک ایف آئی آر نہیں ہوئی،گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی ایف آئی آر میں اتنا وقت لگ رہا ہے، اسی گھر میں پہلے ڈکیتی ہوئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں لوگ آئے انکو بھی پولیس نے نہیں پکڑا
مریم خان نے سوال کیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن نے فیٹف سے متعلقہ بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا، حکمران جماعت کہتی ہے کہ یہ این آر او مانگ رہی ہیں، اپوزیشن کہتی ہے کہ کچھ شقیں ناقابل قبول ہیں، جس پر مبشر لقمان نے سوال کیا کہ وہ کونسی شقیں ہینَ یہ بتائیں کونسی شقیں ناقابل قبول ہیں تا کہ لوگوں کو بھی پتہ چلے کہ کونسی شقیں ہیں، اس میں حکومت کی بھی نااہلی ہیں وہ سمجھتے ہیں بجٹ پاس ہو گیا، چیئرمین سینیٹ بچ گیا، ہر کام زور سے نہیں ہوتا، حکومت پولیٹکیلی اپوزیشن کو انگیج نہیں کرتی، جب اعداد کم ہون تو مطلب کے لئے جو قومی مفاد میں کام ہے انکو بغیر حیل وحجت کے کروانا چاہئے، یہ حکومت کی نااہلی ہے، حکومت کے اندر ایسے لوگ ہیں جن کو پتہ ہی نہیں کہ پارلیمانی تہذیب ہوتی کیا ہے، لڑائی اپنی جگہ پر لیکن سب سے مل کر رہتے ہیں، یہ ہونا تھا،ہو گیا،اسکا کوئی جلدی حل نہیں نکلے گا، پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہو گا، انڈیا، اسرائیل کی گریٹر گیم کے طور پر ایف اے ٹی ایف نے کوئی تلوار لٹکانی ہے تو لٹکا دے ویسے پاکستان نے فیٹف کی سب باتیں پوری کر دی ہیں
پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا
ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا
چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی
پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
مریم خان نے سوال کیا کہ 24 گھنٹوں میں اووسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری شروع کرنے کے لئے روشن ڈیجیٹل کاڑد کے سوا کسی کی ضرورت نہیں ہو گی جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابھی پریس کانفرنس یاٹویٹر پر بات ہوئی ہو گی، جب عملی کام ہو گا تو پتہ چلے گا، آج کچھ مسافر آئے لندن سے انکے بیگز کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں،کسٹم والوں نے انکی چیزیں نکال لیں، اب وہ کدھر شکایت کریں، انکی پرسنل چیزیں کیمرہ، کمپیوٹر، پرفیومز تک غائب ہوئے ہیں،یہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آئے تھے، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اپنے ایئر پورٹ کو تو صحیح کر لو، یہ ملک چل نہیں رڑ رہا ہے گیند کی طرح،اللہ کو پتہ ہے اتنی زیادہ ظلم ، ناانصافی،کسی اور معاشرے میں دیکھی جو ہمارے اندر پیدا ہو چکی ہے؟ اور حکومت اپوزیشن دونوں ٹویٹر فیس بک، پی آئی ڈی کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتیں، لوگ عنقریب سڑک پر آںے والے ہیں کہ ہمیں ایسی جمہوریت نہیں چاہئے، عثمان بزدار کی کرپشن بتا بتا کر گئے آپ کہتے ہیں آئی بی سے چیک کروایا،اب اس کا مطلب ہے کہ آئی بی کرپٹ ہو گئی ہے،چڑیل نے خبر دی ہے کہ آئی بی عثمان بزدار کی کرپشن پر وزیراعظم کو خبریں دے چکی ہے، اب کیوں نہیں ہٹ رہا میری سمجھ سے باہر ہے، میں نے جب بھی ذکر کیا وزیراعظم مجھ سے ناراض ہو گئے کہ بزدار کے بارے میں کچھ نہیں کہنا، میں نے کہا کہ کرپشن کر رہا ہے کرپشن میں بھی ویژن نہیں ہے سادگی کا لیکن وزیراعظم نہیں مانتے، میں توصرف بتا سکتا ہوں،
میر شکیل الرحمان کیس میں کیا غلط ہوا؟ سنئے مبشر لقمان کا کھرا سچ