شاہدرہ میں مریم کا خطاب ، اداروں نے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

0
45

شاہدرہ میں مریم کا خطاب ، اداروں نے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی : شاہدرہ میں مریم کا خطاب ۔اداروں نے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا،جلسہ کے لیے معاہدہ کیا گیا تھا کہ جلسہ میں خطاب ہو گا. انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ 28 نکاتی معاہدے کے مطابق کل شام 5 سے11بجے تک جلسےکی اجازت ہوگی، جبکہ ملکی سلامتی کے اداروں اور آئین کے خلاف کوئی تقریرنہیں کی جائے گی۔معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریرنہیں کرے گا، جی ٹی روڈ پراستقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جبکہ جلسے کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعمل لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ کارکنان کے درمیان تین سےچھ فٹ کا فاصلہ ہوگا، جلسہ گاہ میں اسلحےکی نمائش اورآتش بازی پرپابندی ہوگی، خلاف ورزی پرجلسہ انتظامیہ کےخلاف مقدمات درج کیےجائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ 28 نکاتی معاہدے کے مطابق کل شام 5 سے11بجے تک جلسےکی اجازت ہوگی، جبکہ ملکی سلامتی کے اداروں اور آئین کے خلاف کوئی تقریرنہیں کی جائے گی۔ان کے استقبال کیلئے 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وہ شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ لیگی رہنما کا مرید اور کامونکے بھی استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کو چن دا قلعہ پر استقبال کرکے ریلی کی شکل میں پنڈال میں لے کر جایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے ذاتی سکیورٹی اور گاڑیاں بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میرے لیے اپنی ذاتی سیکیورٹی اور گاڑیاں بھجوائی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں بھی میری فکر ہے، آپ جلد دوبارہ ہمارے ساتھ ہوں گے، انشاء اللّٰہ۔

Leave a reply