شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے
چند روز قبل پاکستانی لڑکی دنانیر مبین نے چند سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ منفرد اسٹائل میں اردو بولتے ہوئے کہہ رہی تھیں ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔‘
باغی ٹی وی :دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے جن میں شاہد کپور بھی شامل ہو گئے ہیں-
بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے ویڈیوز اور فوٹوزشیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ’پارٹی ہورہی ہے‘ کے ٹرینڈ پر ویڈیو اپ لوڈ کی جسے مداحوں کے جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
شاہد کپورکی اپ لوڈ کی جانے والی اس ویڈیو میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’جرسی‘ کے سیٹ پر موجود ہیں جس میں ان کے ساتھ تیلگو اداکارہ رشی کھنہ اور دیگر اداکارہ بھی موجود ہیں جب کہ فلم کے ہدایت کار شاہد کپور پر کیمرہ فوکس کرکے کہتے ہیں یہ ہمارا اسٹار ہے، یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم پارٹی کررہے ہیں۔
جس کے بعد شاہد کپور نامور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا گانا ’پارٹی آل نائٹ‘ گانا شروع کردیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل معروف بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا نے یہ ویڈیو اپنی آنے والی ویب سیریز ’انسپیکٹر اویناش‘کے سیٹ پر بنائی ہے ۔ ویڈیو میں اداکار رندیپ ہودا کہہ رہے ہیں ’’یہ میں ہوں، یہ ہمارے لوگ ہیں شوٹ پہ اور یہاں پارٹی ہورہی ہے۔‘
اور بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی ہے بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو 112 پر کال کریں ۔
اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ ‘پارٹی ہو رہی ہے’ بھی استعمال کیا تھا-