انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے ریاست پر بڑا الزام لگا دیا

0
31

انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے ریاست پر بڑا الزام لگا دیا

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن محفوظ نہیں رہے،ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ الیکشن کافیصلہ ہم کریں گے عوام نہیں،پاکستان کی تاریخ کا ہر الیکشن چوری ہوا ہے.ازادکشمیر ہمیشہ وفاقی حکومت کے ساتھ جاتا ہے یہ بات درست ہے،

آزادکشمیر میں ایک سوچ ہے کہ وفاقی حکومت کےساتھ جانا ہے، کشمیری عوام نے 5لاکھ سےزیادہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے ہیں،کشمیر میں تحریک انصاف کو 6لاکھ ووٹ پڑے ہیں،آزادکشمیر الیکشن میں فتح بہت عارضی ہے،ہمارے ہر جلسے میں کشمیر پر ہی بات ہوئی .ہے،نوازشریف کی میٹنگ سے دونوں ممالک میں قربت آئی ہے،

نواز شریف کی حمد اللہ کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ”تعلقات دو ملکوں کے درمیان ہیں، دو شخصیات کے درمیان نہیں ہیں۔ افغان وفد ایک سابق وزیراعظم سے ملنے آیا تھا اور یہاں تک کہ اگر کوئی آپ کا دشمن ہو اور آپ کے دروازے پر آتا ہے تو آپ اس سے ملتے ہیں، جبکہ افغانستان ہمارا دوست ہے۔ حمد اللہ محب ایک وفد کا حصہ تھے جو سفارتخانے کے عہدیداروں اور وزراءپر مشتمل تھا۔اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ملاقات سے نواز شریف پاک افغان تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان میں بہتری آئے گی.

Leave a reply