شاہد خاقان عباسی اڈیالہ جیل منتقل ،کہا اب جیل میں سیاسی اے پی سی ہوا کریگی

adayala jail

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آج احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے

اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی میڈیکل ہو گا، شاہد خاقان عباسی نے اڈیالہ جیل کے حوالہ سے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں اب جیل میں سیاسی اے پی سی ہوا کرے گی.

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

شاہد خاقان عباسی نے دوران سماعت جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم گرفتارپہلے کرتے ہیں کیس بعد میں بناتے ہیں، یہ تماشہ ہے دو افسران کو فون کر کے دھمکایا جا رہا ہے، وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا گیا ہے،ریمانڈ جتنا مرضی لے لیں، بنانا ری پبلک بنائی ہوئی ہے، جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اس بار ریمانڈ نہیں دوں گا،

شاہد خاقان عباسی نے 9 صفحات پر مشتمل بیان عدالت میں جمع کروا دیا

شاہد خاقان عباسی کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال صاحب ،مشاہد حسین سید ، جاوید عباسی ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، ملک ابرار، راجہ جاوید اخلاص و دیگر بھی احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

قوم سے معافی مانگتا ہوں.شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

Comments are closed.