کراچی؛ شارع فیصل پر پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی

0
42

کراچی میں شارع فیصل پرپاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی ہے جبکہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے شارع فیصل کو ٹریفک کی آمدو روفت کیلئے بند کردیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا۔

علاوہ ازیں مال روڈ پر مشتعل کارکنان کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ہے. مشتعل افراد نے پولیس وین کو مال پر آگ لگا دی ہے جبکہ پولیس کو اس بارے میں سخت احکامات ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا.


دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کے لیے اہم ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس طلب جاری ہے ۔ صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا جارہا ہے ۔ جبکہ صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی مین امن و امان کی صورتحال کے لیے اہم فیصلے لیے جائیں گے۔ سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں کچھ ہی دیر بعد اجلاس ہوگا ۔ صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی میں محکمہ داخلہ ، پنجاب پولیس اور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے ۔


ادھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں،تاہم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں رینجرزکو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں رینجرزکی طلبی کیلئےمراسلہ لکھ دیاگیاہے۔ جبکہ دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے بھی مراسلہ لکھ دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی زیرصدارت صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ، صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
خیال رہے کہ آج چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب کی ٹیم نے رینجرزکی معاونت سے گرفتار کرلیا۔رینجرزاہلکاروں نے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے گرفتارکیاجس کے بعد اُنھیں نیب راولپنڈی کے دفترمنتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply