شرعی دلیل دیں، قبلہ ایاز نے تنقید کے بعد کیا فواد چودھری سے مطالبہ

0
34

شرعی دلیل دیں، قبلہ ایاز نے تنقید کے بعد کیا فواد چودھری سے مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے اسلامی نطریاتی کونسل بارے بیان کے بعد کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز میدان میں آ گئے، قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ فواد چودھری ہماری سفارشات پر شرعی دلیل دیں ،فواد چودھری نے کہا کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں،20ارکان پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے،ارکان و چیئرمین کی تقرری وزیراعظم کی سفارش صدر مملکت کرتے ہیں،فواد چودھری کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے،

قبہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ نیب قوانین پرحکومت خود بھی عدم اطمینان کا اظہار کرچکی ہے،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بھی نیب پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکی ہے،ہم نے نیب قوانین کا شرعی لحاظ سے جائزہ لیا ہے،فواد چودھری کے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں،ہم سے رابطہ کرناچاہیےتھا،فواد چودھری ہمارے ساتھ رابطہ کرتے تو ان کومطمئن کرتے،

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جب سے اطلاعات کی وزارت سے ہٹائے گئے ہیں انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں پر تنقید وطیرہ بنا لیا ہے، کبھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر ایسے تنقید کرتے ہیں کہ جیسے ان کا تو پیپلز پارٹی سے کبھی کوئی تعلق تو تھا ہی نہیں، کبھی وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف بولتے نظر آتے ہیں تو کبھی صحافیوں کو بھی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں.

فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

اب فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے بھی خلاف ہو گئے، فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے پوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئ رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نؤ کی ضرورت ہے۔ جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائ جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

فواد چودھری کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ہزار ہا سفارشات پر اگر من و عن عمل ھوجاتا تو تجھ جیسے "حریم خور” پارلیمنٹ میں پہنچتے ہی نہیں اس ادارے کے سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ مولانا فضل الرحمٰن کئی بار پارلیمنٹ میں کرچکے ہیں.

 

Leave a reply