فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

0
40

 

فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دو دن پہلے ہونے والا واقعہ کیا تھا ،فواد چوھدری اور میری لڑائی کیوں ہوئی اس حوالہ سے بتاؤں گا، محسن لغاری ہمارے کامن فرینڈ ہیں وہاں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،اور کسی کا گھر یا کسی کی محفل میں بدمزگی نہیں ہونی چاہئے بحرحال اللہ تعالیٰ محسن لغاری کے بچوں کو صحت اور خوشی کے ساتھ زندگی دے، آمین

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس پورے واقعہ میں تین حصے ہیں سب سے پہلے یہ کہ جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ گڑ بڑ ایک رات پہلے ہوئی ہے، گڑ بڑ نو مہینے پہلے ہوئی ہوتی ہے، یہ آج یا کل کی بات نہیں، جو چل رہا ہے، یہ ایک تاریخ ہے اور آج میں اس بارے بتاؤں گا،اور شواہد بھی دوں گا،دوسرا حصہ یہ ہے کہ اس میں ہوا کیا اور تیسرا یہ کہہ اب کیا کرنا ہے، میں نےکیا جواب دینا ہے؟

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ کھرا سچ کے ٹیم ابھی تک 4800 گھنٹے ٹی وی پر انویسٹی گیٹو شو کر چکی ہے، اللہ کا بڑا کرم ہے ہم جب سے آئے ،تہمتیں لگیں، الزامات لگے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا،تقریبا 53 مقدمات جن میں سے کئی ابھی بھی بھگت رہا ہوں اور اللہ عدالتوں میں سرخرو کر رہا ہے، ایسے بھی واقعات ہوئے جن میں مجھ پر فائرنگ بھی ہوئی،جب کوئی آدمی ملک میں کھل کر الطاف حسین کے خلاف بات کرنے کو تیار نہیں تھا میں نے دوستی خراب کی اور کھل کر بولا،اسوقت کم لوگ اسکے خلاف بولنے والے تھے میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں اکیلا تھا لیکن کم لوگ تھے، ہم نے بڑے بڑے مافیاز کو بے نقاب کیا یہ تو نہیں ہو سکتا کہ پہلی باری کوئی دھمکی ہوئی یا کسی نے ختم کرنے کی کوشش کی یا فائر مارنے کی کوشش کی، یا نوکری سے فارغ کرنے کی کوشش کی ،ایسا پہلی بار تو نہیں ہوا، اس کے باوجود دو چیزیں بڑی واضح ہیں کہ ہم نے ملک نہیں چھوڑا یہاں سے نہیں گئے، کہ یہاں سے جائیدادیں بیچیں اور جائیں میں اپنے فیملی اور ملک کو بدنام نہیں کر سکتا ،ایک دوست نے کہا کہ وفاقی وزیر نے حملہ کر دیا تو آپ کسی ملک کی نیشنلٹی کے لئے اپلائی کر سکتے ہو ،میں نے کہا نہیں،میں ایسا نہیں کر سکتا، میں یہیں رہوں‌گا، پہلے بھی کئی دفعہ موقع آیا اور آفرز بھی آئیں میں نے ایسا نہیں کیا.

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ اس واقعہ کے تین دن تک میں جو خاموش تھا اس کے پیچھے وجہ تھی،میں دیکھنا چاہ رہا تھا کہ لوگ کہتے کیا ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں، بہت سے سوشل میڈیا گروپس ،واٹس ایپ گروپس کا ممبر ہوں، جس کا ممبر نہیں ہوں‌ وہاں کے سکرین شاٹ بھی آ رہے ہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے ، دوسرا یہ کہ لوگ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں وہ بھی پتہ چلے تا کہ میں جب جواب دوں تو ایک ہی بار جواب دوں، اور سب کو سمجھ آ جائے،کہ میرا موقف ہے، بہت کم لوگ ہیں جنہوں نے میرا موقف لینے کی کوشش کی ان میں سے کچھ میرے دوست ہیں اور کچھ میرے دوست نہیں بھی، میں ان سب کا مشکور ہوں.

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میں ان تمام صحافی تنظیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پہلے دن ہی واقعہ کے چند گھنٹے بعد میرا ہاتھ مضبوط کیا، مذمتی بیان جاری کئے اور میرا ساتھ دیا،میں سب کا ذکر کروں تو میرے خیال میں مناسب نہیں ہو گا، میرے فون میں 28 سے زیادہ پریس کلب اور 1500 سے زائد لوگوں کے میسجز اور کالز کا ریکارڈ ہے جنہوں نے نہ صرف مذمت کی بلکہ یہ بھی پوچھا کہ اب کیا کرنا ہے، میں صرف چند ایک کے نام لوں اور باقی کے نہ لوں یہ زیادتی ہے، لیکن یوکے، جرمنی، ہالینڈ،بیلجیئم، آسٹریلیا، یو ایس، نیوزی لینڈ سے بھی لوگوں نے رابطہ کیا اور اس کی نہ صرف مذمت کی بلکہ کہا کہ ہمیں بتائیں کرنا کیا ہے؟ ایئر پورٹ پر جا کر کیا کرنا ہے اور پریس کانفرنس میں کیا کرنا ہے ،میں نے کہا کہ کچھ نہیں کرنا میں خود بتاؤں گا، میں مشکور ہوں ان سیاسی جماعتوں کا جنہوں نے نظریاتی اختلافات کے باوجود مجھے سپورٹ کیا، انہوں نے مجھے کالز اور میسج کئے اور کہا کہ بتائیں کیا کرنا چاہئے، میں مشکور ہیں ٹریڈ یونین، ڈاکٹرز، وکلاء کا جنہوں نے کہا کہ بتائیں ہم احتجاج کرنے کے لئے کہاں آئیں،.

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میں الحمد للہ اس ملک میں لا بریکر نہیں بن سکتا،میں غیر قانونی حرکت کو قانونی طور پر ہی حل کرنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھے آج صبح ایک بہت ہی اچھے دوست جو فواد چودھری اور میرے بھی دوست ہیں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری آپ سے ہاتھ ملانا چاہتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ معاملہ ختم ہو جائے،تو میں نے انکار کر دیا کہا بالکل نہیں ہاتھ ملاؤں گا، میں قانونی راستے کو اختیار کروں گا، اس کا کیا لایحہ عمل ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لڑائی کوئی آج شروع نہیں ہوئی اس کو سات مہینے ہوئے ہیں اور آج تک مجھے پتہ چلا کہ ایک لوگوں نے کہا کہ آپ نے فواد چودھری یا اس کے پی اے کو کال کر کے غلط زبان استعمال کی جس پر میں نے کہا کہ ایک دو دن یا ایک ہفتے کو چھوڑ کر پچھلے سات مہینے میں کوئی کال دکھائیں جو میں نے انکو کی ہو، آپ کے پاس کال کا ریکارڈ نہیں ہو گا تو کال آنے کا ریکارڈ تو ہو گا، وہ تو ٹیلی فون کمپنی دے دی گی کہ اس نمبر سے کال آئی اور اسکا وقت کیا تھا ،یہ کوئی مشکل نہیں.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بہانہ بنایا جا رہا ہے ایک انٹرویو کا جو میں نے ایک صحافی کا کیا نیو ٹی وی کے اینکر کا،اور یوٹیوب پر کیا، جس میں انہوں نے بڑے بڑے کلیم کئے ،وہ ان کے اپنے کلیم ہیں ، خود ساختہ کلیم ہیں کیونکہ میں نہیں کہہ رہا،وہ ان دو لڑکیوں کے جن کا آج کل بڑا چرچا ہے حریم اور صندل ،ان دونوں کے بہت قریب ہیں،وہ ان کی بات سنتی ہیں، باتیں ایکسچینج کرتی ہیں ،یہ انہوں نے مجھے کہا ،میں نہیں کہہ رہا،دیکھیں اس میں ایک مسئلہ سمجھنے کی کوشش کریں .خواتین سے مسئلہ چار مہینے پہلے شروع ہوا اور فواد چودھری سے سات مہینے پہلے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری سے جتنی میری دوستی رہی وہ بھی اوپن ہے میں نے کبھی چھپایا نہیں، ایک ٹائم آ یا کہ وزیر بننے کے بعد میرے اور فواد چودھری کے راستے جدا ہو گئے اسکی کئی وجوہات ہیں،بڑی وجہ یہ تھی کہ جب فواد چودھری نے مخالفت شروع کر دی جب انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی، ارشد خان کو عمران خان نے خود ایم ڈی پی ٹی وی لگایا تھا ،فواد چودھری نے یونین کو اکسایا اورکہا کہ پی ٹی وی پر قبضہ کر لو،ارشد خان کو نہ آنے دو جس پر میں نے چینل پر کئی پروگرام کئے اور ان پر تنقید کی ، آڑے ہاتھوں لیا، موصوف کی اطلاعات و نشریات کی پالیسیز پر کڑی تنقید کی،فواد چودھری نے آتے ہی کہہ دیا تھا کہ نیوز چینل تو غلط ہیں، ہمیں انکی ضرورت ہی نہیں، ہمیں فلمی چینل شروع کرنے ہیں، پی ٹی آئی وہ پارٹی ہے جو میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے اقتدار میں آئی انہیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ پورے کا پورا میڈیا اور سوشل میڈیا ان کے خلاف کیوں ہو گیا.

مبشر لقمان کے مزید انکشافات کے لئے ویڈیو ضرور دیکھیں،

 

 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ فواد چوھدری کی ویڈیو آنے کے ممکنہ انکشاف کے بعد فواد چوھدری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پر ایک نجی تقریب میں اپنے غنڈوں کے ساتھ تشدد کیا جس پر مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے تا ہم فواد چودھری اس دوران جھوٹ بولتے نظر آئے.

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا جائے، صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور فواد چوھدری کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے،

ایک صارف نے لکھا کہ مبشر لقمان نے ایٹ لیسٹ یہ سچ قوم کے سامنے لاکر بہت بڑا جھاد کیا ھے اسپر پوری قوم کو مبشر کا شکرگزار بھی ھونا چاھئیے اور فواد چودھری کی غنڈہ گردی کے خلاف اوز بھی اٹھانی چاہئیے

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

ایک اور صارف نے لکھا کہ فواد چودھری کو اینکرز پرغصہ دیکھانے کی بجائے اپنے اعمال پرنظرثانی کرنی چاہئیے، اگر کردار مضبوط ہوگا توکوئی انگلی نہیں اُٹھائیگا،PTIکو بدکردارلڑکی نے نشانہ بنایا ہے جو مریم نواز کی بھی دوست ہے،مریم نواز تو بھارتی کالی دیوی ہےاس سے رقم لےکر بدنام کیاگیا ہے،ویڈیوزکا ذکرمریم نےبھی کیاتھا.

مختلف پارٹیاں بدلنے والے فواد چودھری جب سے حکومت میں آئے ہیں صحافیوں اور اپوزیشن کے خلاف بیانات ان کا وطیرہ بن چکا ہے یہاں تک کہ ایک نجی تقریب میں انہوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا,سمیع ابراہیم نے  کہا تھا کہ  ججز یکجہتی کے حوالہ سے تحریک شروع ہو رہی ہے جو حقیقت میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہے، اس تحریک کو انڈیا و امریکہ کی مدد حاصل ہو گی، اپوزیشن جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک میں حصہہ لیں گی. ،سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے انہوں نے فواد چوہدری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور وہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے.

سینئر صحافی و واینکر پرسن سمیع ابراہیم کو فواد چودھری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سمیع ابراہیم سے رابطہ کیا تھا

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

وزیرِاعظم عمران خان نے فیصل آباد میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہارکیا ۔

Leave a reply