دیپیکا پڈوکون کا حملے کے خلاف جے این یو طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی

0
42

بالی وڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون گزشتہ روز بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پہنچیں جہاں انہوں نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی اوردیپیکا کی موجودگی میں ہم لے کے رہیں آزادی کے نعرے گونجتے رہے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی مشہور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں 5 دسمبر کو ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ و اساتذہ سے متعدد بولی وڈ شخصیات نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا

ٹوئنکل کھنہ کی جواہر لال یونیورسٹی کے طلباء پر تشدد کی مذمت


اب تک سونم کپور، سوارا بھاسکر، دیا مرزا، عالیہ بھٹ اور رچا جڈا جیسی اداکارائیں اس حملے کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں اور اب دپیکا پڈوکون بھی خود طلبہ کے ساتھ ان کے احتجاج کا حصہ بن گئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے سپورٹ میں کئی ٹرینڈز سامنے آئے متعدد افراد نے یہ بھی لکھا کہ دپیکا پڈوکون کی دو روز میں پہلی پروڈکشن میں بننے والی مہنگی ترین فلم ‘چھپاک’ ریلیز ہونے جارہی ہے اس کے باوجود اداکارہ نے اس کی پرواہ کیے بغیر طلبہ کا سپورٹ کیا اور اس احتجاج کا حصہ بنیں

پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے بھی دپیکا پڈوکون کو ان کے اس عمل پر خوب سراہا

ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دپیکا نے ثابت کیا کہ وہ باقی سب سے منفرد ہیں اور ہم ان کے اس اقدام کا احترام کرتے ہیں

سیدہ طوبی عامر نے بھی دیپیکا کی جے این یو طلباء کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک مضبوط خاتون کا چہرہ ہے جو صحیح کے لیے کھڑے ہونے سے نہیں ڈرتی

صنم بلوچ نے دپیکا کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ تشدد کی مذمت ضرور ہونی چاہیے

صحافی ماہا صدیقی نے لکھا کہ آپ جانتے ہیں کیوں دپیکا پڈوکون اتنی خوبصورت اور ان کا قد لمبا ہے اس لیے کیوں کہ وہ باہمت ہیں

پاکستان میں دیپیکا کے اس اقدام کی تعریف کئے جانے کے علاوہ بالی وڈ شخصیات بھی اداکارہ کو سراہنے سے پیچھے نہیں رہیں

بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی دپیکا کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ ان کاتشدد کا نشانہ بننے والے جے این یو طلباء کےساتھ یکجہتی ان کو بلند حوصلے اور ہمت کو ظاہر کرتا ہے اور تشدد کے خلاف ان کا مذمت کرنا قابل تعریف ہے

انوراگ کشیپ نے لکھا کہ خواتین ہمیشہ سے مضبوط رہی ہیں ہر وہ شخص جو تشدد کے خلاف ہے وہ دپیکا کی فلم چھپاک ضرور دیکھے

رچا جڈا نے بھی دپیکا پڈوکون بہادر قرا ر دیتے ہوئے ان کی تعریف کی

کونکنا سین نے دپیکا کی اس احتجاج کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعریف کی

اداکارر وکرانت نے بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دپیکا پر فخر ہے

سوارا بھاسکر نے بھی دپیکا پڈوکون کو مختلف ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سراہا

بھگونت سنگھ نے بھی دیپیکا کی تصویر شئر کرتے ہوئے لکھا کہ انسانیت کا ایک بڑا رخ ہے

راجیو مسند نے بھی دیپیکا کے تعریف کی

جوہی چتر ویدھی نے دیپیکا کی تعریف کتے ہوئے لکھا کہ آپکا کا حوصلہ متاثر کن ہے

دوسری جانب انتہا پسند بھارتی تنظیم کے کارکنان بھی ٹوئٹر پر سرگرم نظر آئے جنہوں نے لوگوں سے دپیکا پڈوکون کی فلم ‘چھپاک’ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور اس پر میم چلا رہے ہیں کہ ہم کیوں پیسے بھر کر اس دیش دشمن کی فلم دیکھیں جبکہ ‘بائیکاٹ چھپاک’ اور ‘بائیکاٹ دپیکا پڈوکون’ جیسے ہیش ٹیگز بھی سامنے آئے

بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت

Leave a reply