شادی نہیں ہو رہی، بھارت میں کنوارے نوجوانوں کا لانگ مارچ

0
35
kanwaray

خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخواتین اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں تو اگلے روز بھارت میں مرد بھی نکل آئے، بھارت میں شادی کے خواہشمند کنوارے نوجوانوں نے لانگ مارچ شروع کر دیا ہے

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع منڈایا میں شادی کے خواہشمند نوجوانوں کے لانگ مارچ کے لئے پہلے رجسٹریشن کی گئی، 200 نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی تا ہم لانگ مارچ میں صرف 30 نوجوان پہنچے، بعد ازاں جب قافلہ چلا تو تعداد بڑھتی گئی، 120 کلو میٹر طویل پیدل لانگ مارچ میں شرکا کی تعداد 60 ہو گئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی میڈیا نے منفی کوریج دی جس کی وجہ سے نوجوان نہیں آئے،

پیدل لانگ مارچ کے آرگنائیز شیو پرساد کا کہنا تھا کہ کرناٹکا کا علاقہ منڈایا ایک زرخیز علاقہ ہے اور یہاں گنے کی فصل کاشت کی جاتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں کاشتکاری کے پیشے میں سکڑتی ہوئی آمدنی کے باعث لڑکی والے کاشتکاروں کے رشتے کو بہتر آپشن اور کاشتکاری سے ہونے والی آمدنی کو مستقل اور قابل اعتماد نہیں سمجھتے ،مارچ میں شامل 33 سالہ نوجوان ملیشا کا کہنا تھا کہ جب میری عشق کرنے کی عمر تھی تب میں کام کرکے پیسے بنانے میں مصروف رہا اب پیسے کما لیے ہیں تو شادی کیلئے دلہن نہیں مل رہی ہے کمانے کے چکر میں میری شادی کی عمر ہی نکل چکی ہے۔

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Leave a reply