شریف خاندان کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں، بابر اعوان

0
83

شریف خاندان کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں، بابر اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اور امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرنے کی سازش ہوئی

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سازش کے بعد پاکستان بین الاقوامی سطح پر تنہا ہوگیا پنجاب میں پولیس کے ذریعے مجرم کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہوزری انڈسٹری بند ہونے جارہی ہے صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ کو جو خط لکھا ہے اس پر پیش رفت ہونے چاہیے ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیاکہ مداخلت ہوئی ہے،سپریم کورٹ کمیشن بنائےاور مداخلت پر تحقیقات کرائے،شریف خاندان کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں ،خیبر پختونخوا میں بھی آزاد عدالتیں ہیں مقدمات وہاں منتقل کر دیئے جائیں،عمران خان ابھی بھی وزیراعظم ہیں،

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 10 ہزارسے زائد کارکنوں اوروکلا پر تشدد ہوا اورویڈیو وائرل کی گئی ،وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے ،چیف جسٹس مقدمات کا نوٹس لیں،وزیراعظم تشدد اور مقدمات پر معافی مانگیں،تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ،قومی اسمبلی میں قاسم سوری نے رولنگ دی استعفے منظور کرلیے ہیں کور کمیٹی نے فیصلہ کیا استعفوں کی تصدیق کے لیے کوئی قومی اسمبلی نہیں جائیگا جلسے جلوس احتجاج آئین کے مطابق بنیادی حق ہے،عمران خان کی سیکیورٹی کے بارے میں خدشات ہیں ،حکومت کو سیکیورٹی کے لیے خط لکھا ،سیکریٹری داخلہ کے پاس جواب دینے کا وقت نہیں تھا پاکستان کو معاشی طور پر سری لنکا طرز پر لے جایا جارہا ہے،

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

Leave a reply