مزید دیکھیں

مقبول

شریف خاندان کو ملا سپریم کورٹ سے ریلیف

سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا

کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دی گئی،عدالت نے کہا کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے، اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے،ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے،

شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے تھے لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دیدیے تھے ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا

واضح رہے کہ شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی جانب سے طارق عزیز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ شہباز شریف اور کلثوم نواز ویلتھ اور انکم ٹیکس بروقت ادا کرتے رہے ہیں۔1995سے 99ء تک بھجوائے گئے ٹیکس کیخلاف کمشنر کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ اپیل کے فیصلے تک جرمانہ عائد نہیں کیا جا سکتا۔ اپیلیں زیر سماعت ہونے کے باوجود ویلتھ ٹیکس کی مد میں 32 ،32 لاکھ جبکہ انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 50،50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جو غیر قانونی ہے۔ محکمے کے لیگل ایڈوائزر نے موقف اپنایا کہ جرمانہ قانون کے مطابق عائد کیا گیا۔ جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست 2002ء میں دائر کی گئی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایف بی آر نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے دیا مریم نواز کو بڑا جھٹکا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

مریم نواز حضرت علی کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے،سنت زینب ادا کریگی،کیپٹن ر صفدر

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan