شریک ملزمان کے لیے بھی کوئی رحم نہیں ہونا چاہیے،نورمقدم کے والدین،دوستوں کا احتجاج
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/10/protets-noor.jpg)
شریک ملزمان کے لیے بھی کوئی رحم نہیں ہونا چاہیے،نورمقدم کے والدین،دوستوں کا احتجاج
نور مقدم قتل کیس ،مرکز ی ملزم ظاہرجعفر کی والدہ کی ضمانت منظوری کے خلاف اہلخانہ نے احتجاج کیا ہے
احتجاجی مظاہرے میں نورمقدم کے والد شوکت مقدم نے بھی شرکت کی مقتولہ کی والدہ اور دوست احباب بھی مظاہرے میں شریک ہوئے مظاہرین نے ملزمان کوسزا دینے اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ، ڈی چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے نور مقدم کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نور مقدم کے قاتلوں اور معاونت کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے مظاہرین نے ڈی چوک پر پرامن احتجاج کیا اور کہا کہ قتل کے ملزمان کو قانون کے مطابق پھانسی کی سزا سنائی جائے شریک ملزمان کے لیے بھی کوئی رحم یا ضمانت نہیں ہونی چاہیے ، احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم جی کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی ضمانت کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ۔#baaghitv #pakistan #islamabad #noormuqaddam pic.twitter.com/UuoR9TqK47
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 20, 2021
واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ کی ضمانت منظور کی تھی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی،سپریم کورٹ مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کی والدہ کا کردار سیکنڈری ہے،سپریم کورٹ نے ملزمان کے وکیل کی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے ٹرائل سے متعلق فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گی،ٹرائل کورٹ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا پورا حق فراہم کرے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ برقراررکھا،
@MumtaazAwan
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا
نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف
نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج
ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل
قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل
نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس
نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر
نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست
نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
نور مقدم قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ،ہمیں مقتولہ کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے،سپریم کورٹ