باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی، یہ وہی سابق وزیر اعظم ہے جو مخالفین کو چور، ڈاکو کہتا تھا، اس نے اپنے تمام مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا، عید کی رات کو فریال تالپور کو توہین آمیز انداز سے گرفتار کیا گیا،ہم نہیں چاہیں گے کسی کی اہلیہ کو اس انداز سے گرفتار کیا جائے، توشہ خانہ کیس میں جج صاحب نے صفائی کا پورا موقع دیا، جتنا ریلیف اس کو ملا آج تک کسی کو نہیں ملا، نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، فریال تالپور، آصف زرداری سب گرفتار ہوئے، کسی کی گرفتاری پر پٹرول بم نہیں پھینکے گئے تھے،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ہل میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو 25 سال سزا دی گئی، زمان پارک کے اندر سے پٹرول بم پھینکے گئے،ہمارا قانون کیوں اسے رعایتیں دے رہا تھا،عمران خان اپنے دور میں زمینی فرعون بنا ہوا تھا ، عمران خان کی آمرانہ سوچ تھی ، اقتدار سے نکالنے بعد عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی ۔
واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا