مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

گوجرانوالہ: دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب، کمشنر کی شرکت

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) خواتین کے عالمی...

ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں،وسیم اکرم

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے...

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر نازفرین سیگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے شرجیل میمن کو مسلسل تیسری بار وزیر اطلاعات سندھ بننے پر مبارکباد دی ہے

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین نے امید ظاہر کی ہے کہ شرجیل میمن کی قیادت میں صوبائی حکومت کے پرنٹ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہوں گے، میڈیا کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور اخبارات کی صنعت کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی اور اشتہاری بجٹ میں پرنٹ میڈیا کے واجب الادا حصہ مختص کرنے سے متعلق مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا،اے پی این ایس کے عہدیداروں نے پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے شرجیل میمن کی اپنے گزشتہ دور حکومت میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انہیں میڈیا کو اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت متعارف کرانے کی ان کی کوششوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو محکمہ اطلاعات سندھ کا قلمدان دے دیا گیا، ان کے پاس ٹرانسپورٹ اور ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کے محکمہ بھی رہیں گے۔

منشیات فروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا،شرجیل میمن
دوسری جانب سینیئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا،اجلاس میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر قانون سازی اور منشیات پر کنٹرول کی کوششوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا،صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے گی، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر نکلنے سے روکنے کے لئے قانون میں ترمیم کی جائے گی، منشیات کی تسخری کو ہر حال میں روکنے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، منشیات فروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، ہمیں نئی نسل کو منشیات سے بچانا ہے، منشیات کے خلاف آگہی کے پروگرام بھی ضروری ہیں،

عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan