کراچی؛ شارع فیصل پر شیر نے شہری پر حملہ کردیا

شیر کو دیکھ لوگ جمع ہوگئے
0
37
Karachi Tiger

کراچی کی شارع فیصل پر ایک شیر آگیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے ہیں جبکہ شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور شیر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا بھی رش لگ گیا ہے.


جبکہ شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور پولیس کے مطابق گاڑی کے ذریعے شیرکو منتقل کیا جا رہا تھاکہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہےکہ وائلڈ لائف حکام سے بھی رابطہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

جبکہ کراچی میں شارع فیصل صدر تھانے کے قریب سڑک پر شیر نے ایک شہری پر حملہ کردیا جس پر پولیس حکام کے مطابق شیر کو ایک سے دوسری گاڑی میں منتقل کیا جا رہا تھا جس کے دوران وہ بھاگ نکلا اور شارع فیصل پر ایک عمارت میں گھس گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شیر کے حملے میں شہری محفوظ رہا، شیر کے مالک سے رابطہ ہو گیا ہے، شیر کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کےحوالے کیا جائے گا جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی نفری موقع پرموجود ہے اور شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہر جنگلی حیات کے مطابق شیر افریقن نسل کا ہے، جس کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے، شیر کو پالنے کیلئے لائسنس درکار ہوتا ہے اور رہائشی آبادی میں رکھنےکی اجازت نہیں ہوتی۔ علاوہ ازیں واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں شہر کو سڑک پر ٹہلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply