نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی سے متعلق بتایا ہے کہ مہمان ٹیم کی کل واپسی ہو گی
وزارت داخلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی سی بی نے کہا کہ کل خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس بھیج دیا جائے گا یہ افسوسناک امر ہے جو ہوا بہت غلط ہوا ہے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے میں بھی تکلیف میں ہوں،مریم صفدر،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی،یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں، ہم ہار نہیں مانتے،جس جس نے پاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے نہیں کھیلنا نا کھیلیں،اس سے ہمارے ملک کے وقار کا کوئی مسئلہ کیوں ہو، ہماری پولیس اور افواج نے پوری سیکیورٹی فراہم کی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مطمئن تھی تو ہی آئے تھے،نیوزی لینڈ کی ٹیم اسٹیڈیم آئی پریکٹس کی سب ٹھیک تھا،ان کے اپنے ملک میں دہشتگردی ہوئی لیکن بعد میں ہماری ٹیم گئی،ظرف ظرف کی بات ہے،
سابق باولنگ کوچ وقار یونس نے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالات اچھے تھے، سمجھ سے باہر ہے سیکیورٹی کا مسئلہ کہاں سے آ گیا ؟گزشتہ 2سال میں کورونا کا ہی ایشو رہا، سیکیورٹی کا ایشو کبھی نا تھا،پاکستان ایک پرامن جگہ ہے، یہاں کرکٹ محفوظ ہے، نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے،آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بدقسمت ہے،
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ منسوخ کرنے کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا،چیئرمین پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث یکطرفہ فیصلہ پریشان کن ہے،
پاکستان میں 18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا